بھارتی آسٹرولوجسٹ نے امید کی نئی کرن جگاتے ہوئے تاریخ ،مہینہ اور سال بتا دیا۔۔
بھارتی ماہرنجوم راکیش شرما نے کورونا کے آغاز سے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ 2020 کے شروع میں دنیا بھر میں ناگہانی آفات ٹوٹ پڑے گی جو کئی ماہ تک جاری رہے گی۔
اس کے بعد کورونا کے وبا ایسی پھیلی کی اس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور تمام ممالک کو اپنی اپنی فکر پڑ گئی۔ تمام دنیا مل کر بھی اس کا مقابلہ نہ کر سکی۔
کورونا کی درست پیش گوئی کرنے والے لڑکے نے ایک اور وبا کی آمد کی خبر دے دی
دنیا کے 11 لوگ جنہوں نے برسوں پہلے کورونا کی پیش گوئی کر دی تھی
کورونا کی وجہ سے 2 لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ساڑھے31 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، اس سے تمام ممالک کی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
بڑی بڑی کمپنیاں دیوالیہ پن کے قریب پہنچ چکی ہیں، عوام کے لیے فاقوں کی نوبت آ گئی ہے مگر وبائی مرض جان چھوڑنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ دو سے تین ممالک نے کورونا پر بڑی حد تک قابو پا لیا ہے مگر سو فیصد کامیابی انہیں بھی حاصل نہیں ہو سکی۔
بھارتی نجومی نے ایک مرتبہ پھر بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلی وبا کی شدت میں 20 مئی کے بعد کمی آنا شروع ہو جائے گی، خود سے ہی مریضوں کی تعداد میں کمی شروع ہو جائے گی اور زندگی کا پہیہ دوبارہ چل پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا پر قابو پا لیا جائے گا اور مئی کے آخر تک حالات بہتری کی طرف جانا شروع ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ممکن ہے اس موذی مرض کی کوئی دوا تیار کر لی جائے گی جو اس کے خاتمہ میں مدد دے۔
مئی کے آخر تک دنیا بھر میں لاک ڈاون میں نرمی دیکھنے میں آ رہی ہے، جزوی طور پر کاروبار کھولنے کی اجازت بھی دی جا رہی ہے اور ایسے دکھائی دے رہا ہے جیسے زندگی کا پہیہ دوبارہ شروع ہونے جا رہا ہے۔
راکیش شرما نے کہا کہ جب مئی کا مہینہ ختم ہو گا اور جون میں داخل ہوں گے تو آپ اپنے آپ کو الگ روپ میں پہچانو گے۔
کورونا وائرس: عالمی ماہرین کی دنیا پر مشرق کی حکمرانی کی پیش گوئی
کورونا وائرس عالمی سطح پر کیا تبدیلیاںلائے گا؟ دنیا کے 12 معروف دانشوروں کی پیش گوئیاں
انہوں نے کہا کہ 20 مئی 2020 کے بعد کورونا کی شدت میں کمی آئے گی، دنیا ایک نئی زندگی شروع کر دے گی اور لوگوں میں یہ احساس جنم لے گا کہ اب ہم اس وبا سےمحفوظ ہیں۔
بھارتی نجومی کا پہلا دعویٰ تو بالکل درست نکلا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ جوتشی راکیش شرما کی نئی پیشگوئی کتنی درست ثابت ہوتی ہے۔
بھارتی جوشی راکیش شرمانے یہ پیشگوئی اپنے یو ٹیوب چینل AMBRANCE میں کی ہے۔