شہباز شریف کی غیرحاضری پر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ان کے ناقابل ضماعت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
شہباز شریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا مکمل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے، عدالت ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے۔
یاد رہے کہ میاں نواز شریف علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہیں۔
ان کی طلبی کے لیے بیرون ملک اخبارات میں اشتہار دیا جا سکتا ہے۔
احتساب عدالت میں دوسرے مقدمے میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید بھی پیش ہوئے، اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے باعث بار بار عدالت پیش نہیں ہو سکتے اس لیے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ آصف زرداری کہاں ہیں؟ ان کے وکیل فاروق نائیک نے بتایا کہ وہ کراچی میں ہیں، انہیں طلب نہ کیا جائے ورنہ عدالت میں جگہ نہیں رہے گی۔
نیب نے کہا کہ سابق صدر کو پیش ہونا پڑے گا تاہم عدالت نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔