• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بی این پی مینگل نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

by sohail
جون 17, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وعدے پورے نہ ہونے پر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے صدر سردار اختر مینگل نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سرکاری طور پر پی ٹی آئی کے ساتھ اپنے اتحاد کے خاتمے کا اعلان کرتا ہوں، ہم پارلیمنٹ میں رہیں گے اور مختلف معاملات پر بات کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے بعد حکومت کی تشکیل کے وقت اور بعدازاں  پی ٹی آئی نے ہماری جماعت کے ساتھ دو معاہدے کیے تھے لیکن ان کے ایک بھی نکتے پر عمل نہیں کیا گیا۔

اخترمینگل کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات غیرقانونی اور غیرآئینی تھے تو ہم موت کی سزا کے لیے بھی تیار ہیں لیکن جنہوں نے ان معاہدوں پر اپنے دستخط کیے تھے انہیں بھی اس کے لیے تیار رہنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا صرف یہ مطالبہ تھا کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے اور دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ تفتان کی سرحد سے زائرین کو انتظامات کیے بغیر ملک میں لانے کے باعث کورونا وائرس پھیلا ہے، جو بھی اس کا ذمہ دار ہے اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیئے۔

اختر مینگل نے کہا کہ پارلیمنٹ ہائیڈ پارک کو منظر پیش کر رہی ہے جہاں ہر کوئی اپنا غم و غصہ نکال دیتا ہے لیکن اسے کوئی سننے کا تیار نہیں ہے۔

Tags: اختر مینگل کا حکومتی سے علیحدی کا اعلانبی این پی مینگلختر مینگل
sohail

sohail

Next Post

خدا حافظ طارق عزیز

چین اپنے جدید ترین ٹائپ 15 ٹینک بھارت کی سرحد پر لے آیا

پٹرول بحران کی تحقیقات مکمل، 9 آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ذمہ دار قرار

کورونا وائرس اور پاکستانی عوام

شاباش یاسمین راشد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In