• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home کالم

خدا حافظ طارق عزیز

by sohail
جون 17, 2020
in کالم
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

معروف کمپئیر، شاعر، سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے عوامی جلسوں کے اسٹیج سیکرٹری طارق عزیز انتقال کر گئے۔

 گارڈن کالج راولپنڈی میں ایم اے اردو کرنے کے بعد میں، منو بھائی اور شفقت تنویر مرزا راولپنڈی سے شائع ھونے والے محمد فاضل کے روزنامہ تعمیر سے وابستہ ھوگئے۔

تاہم جیسا کہ شعبہ صحافت کا چلن تھا اور ہے، بیک جنبش قلم ہم تینوں بے روزگار ہو گئے، نہ رہنے کو ٹھکانہ اور نہ کھانے کو پیسے، گویا دن کو تارے نظر آ گئے۔ اگلے 22 روز ہم راولپنڈی کے مشہور لیاقت باغ میں رات پڑے سو جاتے، صبح اٹھ کر سامنے واقع پہلوان کے ہوٹل سے ادھار چائے اور رس ہماری دن بھر کی واحد خوراک ھوتی۔

ان دنوں طارق عزیز ریڈیو پاکستان میں پنجابی زبان میں خبریں پڑھتے اور اپنے تعلیمی سلسلہ کو بھی آگے بڑھا رھے تھے کہ انہیں شدید بخار نے آن لیا، مجھے ڈھونڈ کر پیغام دیا کہ جاؤ میری جگہ ریڈیو پاکستان میں خبریں پڑھا کرو۔

میں نے ریڈیو پاکستان میں دو ہفتے طارق عزیز کی جگہ ڈیوٹی کی، اس دوران منو بھائی کو بھی ریڈیو پاکستان سے اسکرپٹ لکھنے کا کام مل گیا۔

چند ماہ بعد مجھے پنجاب حکومت کے شعبہ انفارمیشن میں ملازمت مل گئی اس کے بعد راولپنڈی کے اصغر مال کالج میں باقاعدہ ملازمت اختیار کرلی، یوں زندگی اپنی ڈگر پر آگئی۔

‏ایک بار انہوں نے بتایا کہ طارق عزیز شو کے حوالے سے مجھے خطوط آتے رہتے، ایک دن ایک اندھے لڑکے نے خط لکھا کہ میں آپکا پروگرام دیکھتا ہوں آپ مجھے سلام ہی نہیں کرتے، بس پھر ایک دن اچانک یونہی فقرہ ذہن میں آیا۔

"دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں آپکو طارق عزیز کا سلام پہنچے”

منو بھائی اور شفقت تنویر مرزا صحافت کی ڈگر پر چل نکلے، زندگی میں بہت سے نشیب و فراز آئے لیکن طارق عزیز ہمارا دوست اور محسن بھی تھا۔ پروردگار ان کی آنے والی منزلیں آسان کرے اور غریق رحمت کرے۔

Tags: طارق عزیزمنو بھائی
sohail

sohail

Next Post

چین اپنے جدید ترین ٹائپ 15 ٹینک بھارت کی سرحد پر لے آیا

پٹرول بحران کی تحقیقات مکمل، 9 آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ذمہ دار قرار

کورونا وائرس اور پاکستانی عوام

شاباش یاسمین راشد

ملک میں احتساب کے نام پر تباہی ہو رہی ہے، سپریم کورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In