• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

اپنے کیرئیرکو خطرے میں ڈالنے والے 6 کرکٹرز کی کہانی

by sohail
جولائی 1, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کھیل
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کرکٹ دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں شامل ہے اور تمام سال اس کے مختلف ٹورنامنٹ دنیا میں جاری رہتے ہیں۔

اس کھیل کے کئی نامور کھلاڑیوں نے اپنے کیرئیر کے دوران ایسی فاش غلطیاں کی ہیں جن کے باعث ان کا کیرئیر خطرے میں پڑ گیا۔

دنیائے کرکٹ کے چند مشہور واقعات پر ایک نظر ڈالتے ہیں جن میں کھلاڑیوں نے اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی دے ماری تھی۔

یاسر شاہ کا بلڈ پریشر

پاکستان کے نامور لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 2015 کے آخر میں ایسی غلطی کی تھی جس کے باعث انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے معطل کر دیا تھا۔ ان پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

حقیقت میں انہوں نے بلڈ پریشر کا مسئلہ درپیش ہونے کے باعث اپنی اہلیہ کی دوا کھا لی تھی جس کی وجہ سے ان کے خون کے نمونوں میں کلورٹا لیڈون نام کی ایک ڈرگ کے اثرات ظاہر ہو گئے تھے۔

اس معمولی کوتاہی کے باعث انہیں 3 ماہ کے لیے دنیائے کرکٹ سے جدا ہونا پڑا۔

محمد آصف کا بٹوہ

پاکستان کے انتہائی غیرمعمولی بالر محمد آصف مسلسل تنازعات کی زد میں رہے اور آخر کار کرکٹ کی دنیا کو انہیں خیرباد کہنا پڑا۔

کبھی ان کا شعیب اختر سے جھگڑا مشہور ہوا تو کبھی وینا ملک کے ساتھ اسکینڈل کی بازگشت ٹی وی سکرینوں پر سنائی اور دکھائی دی۔

ایک بار اپنے بٹوے کی وجہ سے ان کا کیرئیر ختم ہوتے ہوتے بچ گیا تھا۔

2008 میں آئی پی ایل کھیلنے کے بعد وطن واپسی کے دوران دبئی ایئرپورٹ پر معمول کی تلاشی لی گئی تو ان کے بٹوے سے چرس برآمد ہو گئی جس کی وجہ سے انہیں 19 دن تک پولیس نے اپنی حراست میں رکھا۔

انہوں نے اس کا جواز یہ پیش کیا کہ یہ ایک جڑی بوٹی ہے جس کے ذریعے وہ بلڈ پریشر کا علاج کرتے ہیں۔

ذوالقرنین حیدر غائب ہو گئے

پاکستان کے ابھرتے ہوئے وکٹ کیپر ذوالقرنین نے کرکٹ کے ہر فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کی لیکن ابھی ان کے کیریئر کا آغاز ہی ہوا تھا کہ وہ ایک تنازعہ کا شکار ہو کر بھاگ گئے۔

8 اکتوبر 2010 کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پانچواں ایک روزہ میچ کھیلنے کے لیے میدان میں اتریں تو ذوالقرنین حیدر نے اس میں وکٹ کیپنگ کرنی تھی لیکن وہ ٹیم کے ساتھ میدان میں نہیں پہنچے۔

معلوم کرنے پر پتا چلا کہ وہ بورڈ سے اجازت لیے بغیر ہی انگلینڈ بھاگ گئے اور وہاں پناہ کی درخواست دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اور ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں دی گئیں جس کے بعد انہوں نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا اور انگلینڈ چلے گئے۔

شین وارن کی ڈائٹنگ

دنیا کے مانے ہوئے لیگ اسپنر اور آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن نے دبلا ہونے کے لیے ایک دوا کھائی جو ممنوعہ ادویات میں شامل تھی۔

اس غلطی کے نتیجے میں انہیں 2003 کے ورلڈ کپ میں ٹیم سے باہر نکال دیا گیا، انہوں نے بعد میں اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور کہا کہ انہوں نے دوا کا لیبل توجہ سے نہیں پڑھا تھا۔

ڈیوڈ بون پر کرکٹ کی تاریخ کا بھاری جرمانہ

آسٹریلیا کے سابق بلے باز ڈیوڈ بون سے تمام بالرز گھبراتے تھے، انہوں نے سڈنی سے لندن کے ہوائی سفر کے دوران بئیر کے 52 کینز پی کر روڈنی مارش کا 46 بئیرز پینے کا ریکارڈ توڑا تھا۔

جب آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کو ان کی اس حرکت کا علم ہوا تو ڈیوڈ بون پر 5 ہزار آسٹریلوی ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں پر حملہ

1998 میں محمد اکرم اور ثقلین مشتاق جوہانسبرگ کی سڑکوں پرمٹرگشت کر رہے تھے جب ایک گاڑی سے تین سیاہ فام نکلے اور انہوں نے ان پر حملہ کر دیا۔

اس حملے کے نتیجے میں محمد اکرام کے ہاتھ اور پاؤں زخمی ہوئے جبکہ ثقلین مشتاق کی گردن پر زخم آیا۔ ان کے والٹ اور پیسے بھی چھین لیے گئے۔

ٹیم میں راشد لطیف اور وقار یونس پہلے ہی انجری کا شکار تھے جس کے باعث پاکستانی ٹیم کو اپنے کھلاڑی پورے کرنا مشکل ہو گئے۔

انگلش اخباروں نے اصل کہانی کا کھوج لگا لیا اور ان کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو کسی نائٹ کلب میں ہنگامہ آرائی کے باعث مارا پیٹا گیا تھا۔

Tags: کرکٹ کے اسکینڈل
sohail

sohail

Next Post

آغا افتخار کی تقریر کس نے سوشل میڈیا پر وائرل کی، ایف آئی اے نے بتا دیا

پی ٹی اے کا مشہور آن لائن گیم پب جی پر عارضی پابندی کا فیصلہ

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے 3 سالہ نواسے کے سامنے نانا کو قتل کر دیا

پراپیگنڈا اور مایوسی، سٹیٹس کو کا بڑا ہتھیار

کورونا کے دوران بھی بیوروکریسی کی اسلام آباد کے پوش علاقوں میں پلاٹس کی بندر بانٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In