• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

آغا افتخار کی تقریر کس نے سوشل میڈیا پر وائرل کی، ایف آئی اے نے بتا دیا

by sohail
جولائی 1, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور عدلیہ کے خلاف دھمکی آمیز تقریر کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے جس کے مطابق ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے والے شخص آغا افتخارالدین مرزا کے اسسٹنٹ اکبر علی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق آغا افتخار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے خطاب میں متنازعہ گفتگو کسی کے کہنے پر نہیں کی۔

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے ملزم کے ساتھ ان کے اسسٹنٹ اکبر علی کو بھی گرفتار کیا جسکا بیان تحریری جواب کا حصہ ہے۔

تحریری جواب میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دھمکی آمیز ویڈیو میں استعمال کی گئی زبان دہشتگردی کے زمرے میں آتی ہے، اسسٹنٹ کمشنر ایف آئی اے خرم سعید کی سربراہی میں تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

دونوں گرفتار ملزمان سے چار موبائل فون اور لیب ٹاپ برآمد کیے گئے، برآمد شدہ موبائل فون اور لیب ٹاپ تجزیے کیلئے فرانزک لیب بجھوا دیے گئے ہے.

اکبر علی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ آغا افتخارالدین کے ساتھ کام کرتے ہیں اور وہ ان کی تقاریر کی ویڈیو ریکارڈ کر کے ایڈٹ کرتے ہیں اور انکے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔

انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے ایف آئی اے کو مزید بتایا ہے کہ متنازعہ ویڈیو 14 جون کو انہوں نے ہی ریکارڈ کر کے ایڈیٹ کی اور 20 جون کو آغا افتخار کے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر اپ لوڈ کی۔

اکبر علی نے بتایا کہ فیس بک پر ایک صارف نے کمنٹ میں متنبہ کیا کہ مذکورہ ویڈیو پر توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے جس پر وہ خوفزدہ ہوگیا اور ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔

ایف آئی اے نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ آغا افتخار نے اپنی تقریر کے مندرجات کو تسلیم کیا ہے اور وہ یوٹیوب چینل کے علاوہ 2017 سے اقراء کے نام سے ویب ٹی وی بھی چلا رہے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق اکبر علی ان کے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج کو سنبھالتا ہے۔

آغا افتخار نے ایف آئی اے کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ 14 جون کو نماز مغرب کے بعد انہوں نے 6 سے 7 نمازیوں سے خطاب کیا۔ مذکورہ تقریر کی ویڈیو اکبر علی نے ان کے علم میں لائے بغیر اپلوڈ کی اور جیسے ہی انہیں علم ہوا تو انہوں نے ویڈیو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کرنے کا کہا۔

ایف آئی اے نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ دونوں ملزمان 6 جولائی تک ریمانڈ پر ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ آئی ایس پیز کو بھی ٹریس کر کے مذکورہ عالم کے سبسکرائبرز کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور عدلیہ کے خلاف انتہائی توہین آمیز گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد جسٹس عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کرائی تھی کہ آغا افتخارالدین مرزا نامی شخص نے لوگوں کو ان کے شوہر کو قتل کرنے کے لیے اکسایا ہے۔

معاملے پر چیف جسٹس گلزار احمد نے سو موٹو نوٹس لے کر ڈی جی ایف آئی اے سے تفصیلات طلب کی تھیں۔ کیس کی آئندہ سماعت کل ہوگی۔

واضح رہے کہ ملزم کو متعلقہ عدالت کی جانب سے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے جبکہ اس نے سپریم کورٹ میں اپنی غیر مشروط معافی بھی جمع کرائی ہے۔

Tags: آغا افتخار الدین مرزاسپریم کورٹ آف پاکستانقاضی فائز عیسیٰ
sohail

sohail

Next Post

پی ٹی اے کا مشہور آن لائن گیم پب جی پر عارضی پابندی کا فیصلہ

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے 3 سالہ نواسے کے سامنے نانا کو قتل کر دیا

پراپیگنڈا اور مایوسی، سٹیٹس کو کا بڑا ہتھیار

کورونا کے دوران بھی بیوروکریسی کی اسلام آباد کے پوش علاقوں میں پلاٹس کی بندر بانٹ

توہین آمیز ویڈیو، سپریم کورٹ کا آغا افتخار کی معافی قبول کرنے سے انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In