• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بیوی پر تشدد کے الزامات، جونی ڈیپ کی اخبار کے خلاف قانونی لڑائی شروع

by sohail
جولائی 7, 2020
in انتخاب, انٹرٹینمنٹ, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہالی وڈ کے نامور اداکار جونی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ ایمبرہرڈ برطانوی اخبار ‘دی سن’ کے خلاف ہونے والی قانونی کارروائی کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوئے۔

55 سالہ اداکار نے اخبار کے پبلشر، نیوز گروپ نیوزپیپرز اور اس کے ایگزیکٹو ایڈیٹر ڈان ووٹن کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے، ڈان ووٹن نے 2018 میں ایک آرٹیکل میں انہیں بیوی پر تشدد کرنے والا شخص قرار دیا تھا۔

ڈیپ اور ایمبر ہرڈ منگل کے روز کمرہ عدالت میں الگ الگ داخل ہوئے، جونی ڈیپ نے چہرے کو تاریک اسکارف سے چھپایا ہوا تھا جبکہ ہرڈ نے چہرے پر سرخ اسکارف لگایا ہوا تھا۔

‘دی سن’ نے مضمون میں لکھا تھا کہ جونی ڈیپ اپنی اہلیہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے تھے، اخبار نے ان کی سابق اہلیہ کو مظلوم خاتون قرار دیا تھا۔

جونی ڈیپ نے برطانوی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا تھا جس میں انہوں نے اخبار کے خلاف 2 لاکھ یورو ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔

مقدمے کی اب تک کئی سماعتیں ہو چکی ہیں، اس دوران جونی ڈیپ کے ساتھ تعلقات رکھنے والی دو اداکاراؤں نے ان کے حق میں بھی بیان دیا تھا۔

فرانسیسی نژاد گلوکارہ و اداکارہ ونیسا پیراڈائز اور امریکی اداکارہ ونونا رائیڈر نے اپنے بیانات میں جونی ڈیپ کو ایک شریف انسان قرار دیا تھا۔

امبر ہرڈ کی پرسنل سیکرٹری کیٹ جیمز نے بھی جونی ڈیپ کے حق میں بیان جمع کراتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اپنی ملازمت کے دوران انہیں کبھی اپنی اہلیہ پر چیختے چلاتے نہیں دیکھا تھا۔

Tags: جونی ڈیپدی سن اخبار
sohail

sohail

Next Post

‏اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ، ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

علی زیدی نےشوکت خانم کے3 ملین ڈالراپنےاکاؤنٹ میں منتقل کرائے،سعیدغنی کاالزام

فیض آباد دھرنا کیس فیصلے سے کوئی فرق نہیں پڑتا: وفاقی حکومت

سپریم کورٹ کا 120 نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم

مجھے اوپن ہارٹ سرجری کرانے کا کہا گیا ہے، آغا افتخار کا سپریم کورٹ میں جواب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In