• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

علی زیدی نےشوکت خانم کے3 ملین ڈالراپنےاکاؤنٹ میں منتقل کرائے،سعیدغنی کاالزام

by sohail
جولائی 8, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے شوکت خانم کے 3 ملین ڈالر اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرائے۔

عبدالقادر پٹیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی زیدی رقم ہڑپنا چاہتے تھے۔ ان سے پوچھا جائے عمران خان کی فیملی کے کس فرد نے ان سے پیسے نکلوائے؟

انہوں نے کہا کہ جو کچھ وہ کہہ رہے ہیں، اسے ثابت بھی کریں گے۔ امریکہ میں شوکت خانم کے لیے چندہ اکٹھا ہوا تھا۔ علی زیدی نے تین ملین ڈالر اپنے اکاؤنٹ میں ڈلوائے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں کس نے کیا لکھا؟ اور کیوں لکھا، اس کا جواب تو میں نہیں دے سکتا۔ جے آئی ٹی کی تجاویز پر عملدرآمد ہو رہا۔ عزیر بلوچ کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوا ہے۔

سعید غنی نے حکومتی وزرا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت سے پیسے لے کر کراچی میں دہشت گردی کرانے والوں کے خلاف ان کی زبان کو تالے کیوں لگ جاتے ہیں؟ سانحہ بلدیہ پر علی زیدی نے سوال نہیں کیے۔ کیا عمران خان جی ڈی اے سے پوچھیں گے کہ ذوالفقارمرزا سے کیا رشتہ ہے؟

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے حکومتی وزرا کی پریس کانفرنس کو کھودا پہاڑ نکلا چوہا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ساری باتیں تو سوشل میڈیا پر چلتی رہی ہیں۔ جے آئی ٹیز جاری کرکے ہم نے وعدہ پورا کردیا۔

وفاقی وزرا علی زیدی اور شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ کون لوگ ہیں جو وفاقی وزیر بحری امور کو یہ دستاویزات دے رہے ہیں؟ سندھ حکومت کو تو اس طرح کا کوئی ڈاکیومنٹس نہیں دیا گیا۔ ان سوالوں کے جواب انہوں نے نہیں دیئے۔

انہوں نے نکتہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ قانونی اعتبار سے جے آئی ٹی حکومت تشکیل دیتی ہے۔ سوال یہ ہے اگر کسی ڈاکیومنٹس پر کسی نے دستخط نہیں کیا تو وہ ان کو کس نے دیا؟ یہ اس بات کی دلیل ہے جس طرح ماضی میں دستاویزات کو بنانے کی کوشش کی گئی، وہی کام علی زیدی کر رہے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کے کیس میں 7 ممبران پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے اپنی رپورٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ کو جمع کرائی۔

مرتضیٰ وہاب نے اپنی پریس کانفرنس میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹیز کے معاملے میں سندھ حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ علی زیدی کی پریس کانفرنس کھودا پہاڑ نکلا چوہا ہے۔ یہ ساری باتیں تو سوشل میڈیا پر چلتی رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب جے آئی ٹیز کا دور تھا تو بغض رکھنے والے ٹی وی پر بات کرتے تھے، اس وقت بھی کہتے تھے کے سرکاری دستاویزات پر دستخط ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں کاغذ پر لکھ دوں کہ علی زیدی کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تو بے معنی ہوگا۔ دماغی توازن کی تصدیق ڈاکٹر کے دستخط کے بعد ہی ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علی زیدی کی باتیں جھوٹ کا پلندہ ہیں جن کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کا قصور صرف ناکام اور نکمی حکومت کے سامنے ایشوز کو اجاگر کرنا ہے۔ وزرا حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے بار بار الزام تراشی کی سیاست کرتے ہیں۔

(بشکریہ دنیا نیوز)

Tags: سعید غنیشوکت خانم اسپتالعلی زیدی
sohail

sohail

Next Post

فیض آباد دھرنا کیس فیصلے سے کوئی فرق نہیں پڑتا: وفاقی حکومت

سپریم کورٹ کا 120 نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم

مجھے اوپن ہارٹ سرجری کرانے کا کہا گیا ہے، آغا افتخار کا سپریم کورٹ میں جواب

علی سلمان علوی کا لیپ ٹاپ، موبائل پولیس کے پاس، مزید انکشافات

وفاقی حکومت کا 15 ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In