• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

علی سلمان علوی کا لیپ ٹاپ، موبائل پولیس کے پاس، مزید انکشافات

by sohail
جولائی 9, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ علی سلمان علوی کو اپنی اہلیہ صدف زہرا کے قتل کے الزام میں 14 روزہ ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ان کا موبائل اور لیپ ٹاپ پولیس کے قبضے میں ہے اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ ایک قتل کا کیس ہے لیکن فارنزک رپورٹ آنے تک کوئی بات حتمی طور پر نہیں کہی جا سکتی۔

ذرائع کے مطابق علی سلمان علوی کی صدف زہرا کے ساتھ شادی کرانے میں ایک سینئر خاتون صحافی کا اہم کردار رہا ہے اور جس دن صدف زہرا کی موت واقع ہوئی، اسی دن علی سلمان علوی نے ایک سینئر صحافی کو فون کر کے اس کی اطلاع بھی دی تھی۔

راولپنڈی پولیس کے پبلک ریلیشن افسر ساجد حسین نے نقارخانہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کسی کے دباؤ میں نہیں ہے کیونکہ انہیں اعلیٰ افسران کی مکمل حمایت حاصل ہے، کیس کی تفتیش میرٹ پر کی جا رہی ہے۔

29 جون کو علی سلمان علوی کے خلاف مقتولہ کی بہن سیدہ مہوش زہرہ نے ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ ملزم نے صدف زہرا کو تشدد کر کے قتل کیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کے ہاتھوں اور چہرے پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔

مہوش زہرہ نے کہا کہ ملزم نے فون پر انہیں گھر بلایا اور جب وہ وہاں پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ مقتولہ کی لاش چھت والے پنکھے سے لٹک رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بہنوئی اپنی اہلیہ پر تشدد کیا کرتے تھے، انہیں کئی بار سمجھایا مگر وہ اپنی حرکتوں سے بعض نہیں آئے۔

راولپنڈی پولیس نے اسی دن ملزم علی سلمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت قتل کر مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے ہمسائیوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے گھر سے لڑائی جھگڑے کی آوازیں آیا کرتی تھی اور ملزم اپنی اہلیہ پر تشدد کیا کرتا تھا۔

علی سلمان علوی ایک معروف ٹی وی اینکر کا پروڈیوسر ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے حق میں سوشل میڈیا پر بہت متحرک تھا۔ صدف زہرا کے ساتھ بھی اس کا تعلق ٹویٹر کے ذریعے بنا تھا جس کے بعد دونوں نے شادی کر لی تھی۔

یاد رہے کہ آج تمام دن ٹویٹر پر جسٹس فار زہرا کا ٹرینڈ ٹاپ پر رہا ہے اور لوگوں نے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags: جسٹس فار صدف زہراصدف زہراعلی سلمان علوی
sohail

sohail

Next Post

وفاقی حکومت کا 15 ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

جسٹس عیسیٰ کی اہلیہ نے ایف بی آر میں کیا جمع کرایا، اندرونی تفصیلات سامنے آ گئیں

کلاشنکوف تھامے 50 سالہ کشمیری ماں کی تصویر اور پھر گرفتاری کی کہانی

ریلوے ٹریک لوگوں کے لیے ڈیتھ ٹریک بن چکا، چیف جسٹس

لاہور ہائی کورٹ: جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، آئی جی کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In