• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کلاشنکوف تھامے 50 سالہ کشمیری ماں کی تصویر اور پھر گرفتاری کی کہانی

by sohail
جولائی 9, 2020
in انتخاب, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جموں و کشمیر پولیس نے 50سالہ کشمیری خاتون نسیمہ بانو کو ریاست مخالف الزامات کی وجہ سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن کا ایک جنگجو بیٹا 2018ء میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگیا تھا ۔

گزشتہ چند دنوں سے نسیمہ بانو کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل تھی جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ اے کے 47 کلاشنکوف تھامے بیٹھی تھیں۔ جموں و کشمیر پولیس کے مطابق نسیمہ بانو کو 2018ء کے اوائل میں درج کی گئی ایک ایف آئی آر کے نتیجہ میں گرفتار کیا گیا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دہشت گرد گروپ میں دو نوجوانوں کو بھرتی کیا اور ان کے لیے اسلحہ کا انتظام کیا۔

نسیمہ بانو کے شوہر اور اور بچے جو سرینگر کے ڈسٹرکٹ کلگام سے ساٹھ کلو میٹر دور رام پورہ میں رہتے ہیں نے نسیمہ بانو کی گرفتاری کی خبر سوشل میڈیا پر دیکھی، 6 بچوں کی ماں 50 سالہ خاتون کو 20 جون کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ۔

نسیمہ بانوکی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کررہی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے توصیف شیخ کے ہمراہ آٹومیٹک رائفل تھامے بیٹھی ہیں، جنگجو توصیف شیخ مئی 2018ء میں بھارتی فورسز کے ساتھ ایک مقابلہ میں ڈسٹرکٹ شوپیاں میں شہید کر دیے گئے۔ بھارتی میڈیا کی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نسیمہ بانو کی تصویر 2017 میں بنائی گئی ۔

نسیمہ بانو کے 60 سالہ شوہر عبدالسلام کا کہنا ہے کہ جب پہلی مرتبہ ان کی تصویر سوشل میڈیا پر آئی تو انہیں فکر نہیں تھی تاہم اب جس طرح اس کو پیش کیا جارہا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ہمیں کس قدر مسائل کا شکار کررہی ہے۔

نسیمہ بانو کے بیٹے توصیف شیخ بھارتی زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے حوالے سے مسلح تنظیم حزب المجاہدین کے ساتھ وابستہ تھے جو موقع ملنے پر کبھی کبھار اپنی والدہ کے ساتھ ملنے آتے تھے، اس دوران جون 2017ء میں ان کی بیٹے کے ساتھ تصویر بنی جو اُسی ماہ کے آخر میں سوشل میڈیا پر شیئر ہوگئی ۔

نسیمہ بانو کے خاندان کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم نہیں کہ یہ تصویر کس نے انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کی، نسیمہ کی 32 سالہ بیٹی سمعیہ جان کہتی ہیں کہ ان کی والدہ جب بھی اپنے بیٹے کو یاد کرتیں یہ تصویر نکال کر چوم لیتیں پھر اسے اپنے کپڑوں میں چھپا دیتی تھیں ۔

بعض شہید ہونیوالے نوجوانوں کی مائیں تو ان کے جنازوں پر انہیں گن سلیوٹ پیش کرتی نظر آتیں۔ صدام پیدار جو توصیف شیخ کے ہمراہ 6 مئی 2018ء کو بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شہید کر دیے گئے کے جنازہ پر اس کی والدہ نے اپنے بیٹے کو گن سلیوٹ پیش کیا تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق توصیف شیخ 24 سال کی عمر میں بھارتی فورسز کے ساتھ مقابلہ میں شہید کر دیے گئے۔

نسیمہ کے خاوند کا کہنا ہے کہ جون 2017ء میں تصویر وائرل ہونے پر جموں و کشمیر پولیس نے انہیں بلانا شروع کیا لیکن وہ کبھی نہ گئے کیونکہ انہیں اس وقت معلوم ہوتا تھا کہ یہ کوئی خاص پریشانی کی بات نہیں، لہذا انہوں نے اسے کوئی خاص اہمیت نہ دی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے مئی 2018ء میں ایک مقابلہ میں شہید کر دیے گئے، اس کے بعد مقامی پولیس نے انہیں طلب کیا اور بتایا کہ اس تصویر کی وجہ سے نسیمہ بانو کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے تاہم انہیں یہ نہیں بتایا گیا کہ کس قانون کے تحت یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

نسیمہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر طلب کیے جانے کے بعد ان کے خلاف الزامات ختم کر دییے گئے اور ہم بالکل مطمئن ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں زیادہ معلوم نہیں لیکن اندازہ ہے کہ مسلح گروپوں کی جانب سے جموں و کشمیر پولیس کودھمکی دی گئی تھی کہ ان کے خاندانوں سے دور رہا جائے ورنہ اس حوالے سے انتہائی سخت نتائج سامنے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے توصیف شیخ اس وقت متحرک جنگجو تھے شاید اس لیے وہ کیس وقتی طور پر دبا دیا گیا۔

 جموں و کشمیر پولیس کے آفیسر گریندر پا سنگھ کا کہنا ہے کہ ابتدائی ایف آئی آرکے بعد مکمل تحقیقات کی گئیں اور ثبوتوں کے بعد نسیمہ بانو کو گرفتار کیا گیا۔

نسیمہ بانو کے شوہر کا کہنا ہے کہ کشمیر میں خواتین محفوظ نہیں، اب ہمیں معلوم نہیں کہ نسیمہ بانو کے ساتھ جیل میں کیا سلوک کیا جائے گا۔

Tags: کشمیری مجاہدکشمیری مجاہد کی ماں
sohail

sohail

Next Post

ریلوے ٹریک لوگوں کے لیے ڈیتھ ٹریک بن چکا، چیف جسٹس

لاہور ہائی کورٹ: جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، آئی جی کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر

سانحہ اے پی ایس انکوائری کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ کے حوالے

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی ندیم بابر اور ان کے کمالات!

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In