• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کرہ ارض کے باسیوں کی مریخ پر قبضے کی کوششوں کا اہم ترین مرحلہ آن پہنچا

by sohail
جولائی 13, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, ٹیکنالوجی, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اس ماہ امریکہ، چین اور متحدہ عرب امارات اپنے اپنے خلائی جہاز مریخ کی جانب روانہ کر رہے ہیں جن پر انسانوں کی جگہ روبوٹ ہوں گے اور جو نہ صرف مریخ پر زندگی کی تلاش کریں گے بلکہ مستقبل قریب میں اس سرخ سیارے پر قدم رکھنے والے انسانوں کے لیے جگہ بھی تلاش کریں گے۔

امریکہ کا 6 پہیوں والا روور ایک کار کی جسامت رکھتا ہے، اس کا کام وہاں کی چٹانوں کے نمونے حاصل کر کے واپس زمین پر لوٹنا ہے، ان نمونوں کا تجزیہ کر کے مریخ کی سرزمین کو سمجھنے کی کوشش کی جائے گی۔

ان تینوں ممالک کے خلائی جہاز 40 کروڑ 80 لاکھ 30 کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کر کے مریخ پر پہنچیں گے، انہیں زمین کے مدار سے نکل کر سرخ سیارے کے سورج کے قریب موجود مدار تک پہنچنے میں 6 سے 7 ماہ لگ جائیں گے۔

اربوں سال پہلے مریخ پر دریا، جھیلیں اور سمندر ہوا کرتے تھے، سائنسدان یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس کی سرزمین بنجر اور شدید سرد ہونے سے پہلے وہاں کس قسم کی مخلوقات موجود تھیں۔

امریکی روور پراجیکٹ کے سائنسدان کین فارلے کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کے ثبوت چاہتے ہیں کہ زندگی کی کوئی قسم کسی دوسرے سیارے پر موجود رہی ہے، یہ ثبوت حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

تین ممالک کے اکٹھے خلائی جہاز بھیجنے کی اہم وجہ

ایک ہی ہفتے کے دوران تین مختلف ممالک کے مریخ کی جانب خلائی جہاز بھیجنے کی اہم وجہ یہ ہے کہ ہر 26 ماہ بعد ایک مہینے کے لیے مریخ اور زمین دونوں کے مدار سورج کی ایک ہی سمت میں موجود ہوتے ہیں جس سے سفر کا وقت بہت کم ہو جاتا ہے اور ایندھن میں بڑی بچت ہو جاتی ہے، یہ کھڑکی کھلنے کا وقت قریب آ رہا ہے۔

اب تک کی ناکام اور کامیاب کاوشیں

ماضی میں مریخ اپنی طرف آنے والے بہت سے خلائی جہازوں کا قبرستان بنا رہا ہے، 1976 میں ناسا کے دو وائیکنگ خلائی جہازوں کے ساتھ یہ سلسلہ شروع ہوا اور اگلے 8 مشن ناکام ہوگئے۔

لیکن پھر سائنسدانوں کی محنت رنگ لائی جس کے نتیجے میں اس وقت ناسا کے دو روورز، انسائیٹ اور کیوروسٹی، مریخ کی سرزمین پر موجود ہیں اور وہاں سے زمین کے باسیوں کو اہم ترین معلومات بھیج رہے ہیں۔

اسی طرح 6 خلائی جہاز مریخ کے مدار میں گھوم رہے ہیں اور وہیں سے معلومات حاصل کر رہے ہیں، ان میں سے 3 امریکی، 2 یورپی اور ایک بھارتی ہے۔

یو اے ای کا خلائی جہاز

متحدہ عرب امارات اور چین بھی اشرافیہ کے اس کلب کا حصہ بننے جا رہے ہیں، یو اے ای کا خلائی جہاز بدھ کو جاپان کی سرزمین سے راکٹ کے ذریعے سفر پر روانہ ہو رہا ہے۔

یہ خلائی جہاز یونیورسٹی آف کورلراڈو بولڈر کے ساتھ شراکت کے تحت تیار کیا گیا ہے اور یہ اس برس مریخ کے مدار میں پہنچے گا جب یو اے ای اپنے وجود میں آنے کی 50ویں سالگرہ منا رہا ہو گا۔

اسے دبئی سے کنٹرول کیا جائے گا اور یہ مریخ کے اس مدار میں گردش کرتا رہے گا جو سیارے سے 22 ہزار سے 44 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے، اس کا کام وہاں کی بالائی فضا اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مشاہدہ کرنا ہے۔

چینی خلائی جہاز

چین کا خلائی جہاز ممکنہ طور پر 23 جولائی کو اپنے طویل سفر پر روانہ ہو گا، اس کا نام تیان ون رکھا گیا ہے جس کا مطلب آسمانوں کے لیے سوالات ہے۔

چین کا روور بھی مریخ کی سرزمین پر اترے گا تاہم حکومت نے زیادہ تر معلومات صیغہ راز میں رکھی ہوئی ہیں۔

چین اور امریکہ کے روور کا سفر کیسا ہوگا؟

ناسا کا روور 30 جولائی کو روانہ ہو گا اور طویل سفر کے بعد ایک خشک مگر قدیم دریائی ڈیلٹا اور جھیل میں اترے گا جس کا نام جیزیرو کریٹر رکھا گیا ہے۔

سیارے کی زمین پر قدم رکھنے سے پہلے چین اور امریکہ کے خلائی جہازوں کو مریخ کے دھندلے سرخ آسمان سے گزرنا پڑے گا جسے 7 منٹ کا خوف و دہشت کا سفر کہا جاتا ہے۔

ان 7 منٹوں کا سفر کسی بھی رووز کے لیے سرخ سیارے کی دھرتی پر اترنے کا سب سے خطرناک مرحلہ قرار دیا جاتا ہے۔

چونکہ زمین اور مریخ کے درمیان ریڈیو سگنل پہنچنے میں 10 منٹ لگ جاتے ہیں اس لیے سائنسدان اس مرحلے پر بے بس ہوں گے اور روور کو اپنی پیراشوٹ ٹیکنالوجی کے تحت اس خطرے سے نکلنا ہو گا۔

سائنسدانوں کے پاس 60 ممکنہ مقامات موجود تھے جن میں سے جیزیرو کریٹر کا انتخاب کیا گیا ہے کیونکہ ساڑھے 3 ارب سال پہلے دریا موجیں مارا کرتا تھا اور اس کی تہہ میں خوردبین سے دکھائی دینے والی مخلوقات کی باقیات موجود ہونے کا امکان ہے۔

ناسا کا روور یہاں ایسی ہی مخلوقات کی باقیات تلاش کرنے کی کوشش کرے گا، اس کے لیے یہ پہاڑیوں میں ڈرل کر کے آدھا کلوگرام مواد اکٹھا کرے گا اور اسے واپس زمین پر لائے گا۔

چین اور امریکہ کے دونوں روورز راڈارز کی مدد سے زمین کی تہہ میں موجود پانی کے تالاب بھی تلاش کریں گے جو شاید اب تک وہاں پائے جاتے ہوں۔

امریکی روور 1.8 کلوگرام وزنی چھوٹا سا ہیلی کاپٹر بھی فضا میں چھوڑے گا اور یہ کسی بھی انسان کی ایجاد کردہ چیزکا مریخ پر پہلا فضائی سفر ہو گا۔

انسان کب مریخ کی سرزمین پر قدم رکھے گا؟

ناسا 2024 میں خلابازوں کو چاند پر لے جانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جہاں سے وہ انہیں 2030 کے بعد مریخ کی طرف روانہ کرے گا۔

ناسا اپنے روور کے ساتھ خلائی لباس کے نمونے بھی مریخ کی جانب بھیج رہا ہے تاکہ دیکھ سکے کہ وہاں کی سخت آب و ہوا میں یہ کس طرح کام کرتے ہیں۔

ناسا اس روور کو مریخ پر بھیجنے کے لیے 3 ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے، یو اے ای نے 20 کروڑ ڈالرز خرچ کیے ہیں جبکہ چین نے ابھی تک اخراجات کے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

روس اور یورپ نے بھی اس موقع پر اپنے روور مریخ پر بھیجنے تھے لیکن کورونا وبا کے باعث انہوں نے منصوبہ ترک کر دیا ہے۔

Tags: انسان مریخ پر کب پہنچے گا؟سیارہ مریخناسایو اے ای کا مریخ کی جانب خلائی سفر
sohail

sohail

Next Post

سپریم کورٹ نے حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت دے دی

شوگر ملز ایسوسی ایشن میں جہانگیر ترین کی حکمرانی کا خاتمہ

ہالی وڈ اداکارہ نایا ریویرا نے ڈوبنے سے قبل اپنے کمسن بیٹے کو کیسے بچایا؟

جسٹس عیسیٰ کو دھمکیاں دینے والے مرزا افتخار ماضی میں قادیانی تھے، ایف آئی اے

ایران نے بھارت کو چاہ بہار ریلوے منصوبے سے نکال دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In