• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

مشکوک لائسنس رکھنے والے مزید 15 پائلٹس معطل

by sohail
جولائی 18, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ملک بھر کے پائلٹس کے لائسنسوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے جس کے نتیجے میں ایوی ایشن ڈویژن نے مزید 15 پائلٹس کو معطل کر دیا ہے جس کے بعد مشکوک پائلٹس کی تعداد 93 ہو گئی ہے۔

معطل ہونے والے 15 پائلٹس ان 262 میں شامل ہیں جن کے لائسنس پہلے ہی مشکوک قرار دیے جا چکے ہیں، 28 کے لائسنس منسوخ کیے جا چکے ہیں۔

پائلٹس کی مشکوک ڈگریاں، سی اے اے نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی

ویتنام نے مشکوک لائسنس کے معاملے پر تمام پاکستانی پائلٹ گراؤنڈ کر دیے

ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان سینئر جوائنٹ سیکرٹری عبدالستار کھوکھر نے بتایا کہ کل 262 پائلٹس کے لائسنس مشکوک پائے گئے تھے اور حکومتی ہدایات کے تحت انہیں فوری طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے 262 پائلٹس میں سے 28 کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔

ان 28 پائلٹس کو سماعت کا پورا موقع دیا گیا تھا اور ان کے خلاف مکمل قانونی طریق کار اختیار کیا گیا تھا جس کے بعد وفاقی کابینہ نے لائنسنس منسوخ کرنے کی منظوری دی تھی۔

وفاقی کابینہ نے فیصلہ کرنے سے قبل دو مرتبہ اس پر غوروخوض کیا تھا، اب یہ پائلٹس فلائنگ ڈیوٹی پر نہیں جا سکیں گے۔

اس وقت تک 93 پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کا عمل جاری ہے جبکہ بقیہ 141 کے متعلق ایک ہفتے میں فیصلہ سنایا جائے گا۔

ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اس معاملے کی وزیر ہوابازی غلام سرور خان خود نگرانی کر رہے ہیں، وہ جانچ پڑتال، تصدیق اور اس کے نتیجے میں تادیبی کارروائی کو دیکھ رہے ہیں۔

اس دوران ایک نجی فضائی کمپنی سیرین ایئر نے مشکوک لائسنس رکھنے والے پائلٹس اور فرسٹ آفیسرز کی تنخواہیں بند کر دی ہیں۔

ایئرلائن کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ان پائلٹس کی تنخواہیں 29 جون سے اس وقت تک بند رہیں گی جب تک ان کے لائسنس کا معاملہ حل نہیں ہو جاتا۔

اس سے قبل ایوی ایشن ڈویژن نے نجی فضائی کمپنیوں کو ان 10 پائلٹس کی فہرست مہیا کی تھی جن کے لائسنس مشکوک تھے، ان میں سے 3 پائلٹس نے ایئرلائن چھوڑ دی ہے جبکہ بقیہ گراؤنڈ کر دیے گئے ہیں۔

Tags: ایوی ایشن ڈویژنپائلٹس کی مشکوک ڈگریاںپائلٹس معطلغلام سرور خان
sohail

sohail

Next Post

کورونا وائرس: اسپین میں ایک لاکھ جانوروں کے قتل عام کی تیاریاں

پنجاب حکومت 46 کروڑ سے زائد رقم کی نئی گاڑیاں خریدے گی

ساڑھے 3 کروڑ ایرانی کورونا وائرس کی زد میں ہیں، صدر روحانی کا انکشاف

مرحومہ صدف زہرا کی بہن کا ویڈیو انٹرویو، سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

بھارت اسرائیلی اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار نکلا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In