حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر صرف 3 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو عید کی سرکاری تعطیلات ہوں گی، عید کے تیسرے روز چھٹی نہیں ہو گی۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کورونا کے باعث کیا گیا ہے تاکہ لوگ چھٹیوں میں زیادہ میل جول نہ کر سکیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت داخلہ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے عیدالاضحیٰ پر 14 روز کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
حکومت نے اگرچہ پرائیویٹ سیکٹر کے لیے 4 روز کی چھٹیاں دی ہیں مگر سرکاری ملازمت کرنے والوں کے لیے 24 سے 8 اگست تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔