• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کے میڈیا پر بیان دینے پر پابندی عائد کر دی

by sohail
جولائی 25, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حکومت نے سرکاری ملازمین کے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بیان دینے پہ پابندی عائد کر دی ہے اور کہا ہے کہ ان پلیٹ فارمز پر بات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تنبیہی مراسلہ وزارتوں، ڈویژنوں اور متعلقہ اداروں کو بھجوا دیا گیا جس میں تمام وفاقی سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز اور چیف سیکرٹریز کو رولز پر عمل کرانے کی تاکید کی گئی ہے۔

مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کے تحت حکومت سے واضح اجازت لیے بغیر میڈیا پلیٹ فارمز پر بات نہیں کر سکتا۔

مراسلے کے مطابق یہ رولز سرکاری ملازمین کے حکومتی پالیسی یا آئیڈیالوجی کے خلاف بات کرنے سے روکتے ہیں کیونکہ ان سے پاکستان کی سیکیورٹی، دیگر ریاستوں سے دوستانہ تعلقات کو نقصان، توہین عدالت اور دیگر کئی معاملات کا باعث بن سکتے ہیں۔

اسی طرح یہ رولز حکومتی ملازموں کو کسی بھی قسم کے ایسے مظاہروں سے روکتے ہیں جو حکومت کے فیصلوں یا پالیسی کے خلاف کیے جائیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رول 22 بھی سرکاری ملازمین کو ایسے بیانات، حقائق یا رائے دینے سے روکتا ہے جو حکومت کے لیے پریشانی اور شرمندگی کا باعث ہو۔

مراسلے کے مطابق رول 18 سرکاری ملازمین کو کوئی سرکاری دستاویزات یا معلومات غیر مجاز ملازم یا غیرسرکاری شخص کو دینے سے روکتا ہے۔ گورنمنٹ سرونٹس رولز 1964 پر مکمل طور پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، ان ہدایات کی خلاف ورزی پر گورنمنٹ سرونٹس رولز 1973 کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

اس مراسلے کے سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے حکومتی فیصلے پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

sohail

sohail

Next Post

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے قانون سازی ضروری ہے، شاہ محمود قریشی

چیئرمین نیب نے اپنے ادارے کے متعلق سپریم کورٹ کے ریمارکس کا جواب دے دیا

عامر سہیل نے 1999 کا ورلڈ کپ ہارنے کی وجوہات بتا دیں، شاہد آفریدی پر تنقید

سپریم کورٹ کا معذور افراد کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئی جی اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ و دفاع کو ملازمت سے برخواست کرنے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In