• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 31, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ترکی کی تاریخ کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخائر دریافت

by sohail
اگست 21, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, ٹیکنالوجی, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ترکی کے صدر طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ اسود میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے گیس کے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی گیس کے یہ ذخائر 320 ارب کیوبک میٹر پر مشتمل ہیں اور یہ ترکی کی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان ذخائر سے ترکی 2023 میں فائدہ اٹھانا شروع کرے گا اور گیس کی برآمد کرنے والا ملک بن جائے گا۔

طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اس دریافت کے بعد ترکی کی ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا، خطے میں کشیدگی کے باوجود انہوں نے توانائی کے ذخائر کی تلاش کے لیے سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بحیرہ روم میں اپنی سرگرمیاں بڑھا رہے ہیں، اس سال کے آخر تک ڈرلنگ کرنے والے نئے بحری جہاز کو استعمال کیا جائے گا جو ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔

ترکی اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 41 ارب ڈالر سالانہ خرچ کرتا ہے، ان ذخائر کی دریافت سے اس کا قیمتی زرمبادلہ بچے گا اور جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی آئے گی جو ترکی کا بہت پرانا مسئلہ ہے اور جس کی وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں لیرا کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

طیب اردوان نے کہا کہ ہمارا ملک کئی سالوں سے بیرون ملک سے خریدی گئی گیس پر انحصار کرتا تھا، اب ہم اس سے نجات حاصل کر سکیں گے۔ جب تک ہم توانائی برآمد کرنے والا ملک نہیں بن جاتے اس وقت تک کوئی ہمیں نہیں روک سکے گا۔

ترکی کا بحری جہاز فاتح گزشتہ ماہ سے مغربی بحیرہ اسود میں ڈرلنگ کے کام میں مصروف تھا، یہ ذخائر اس وقت دریافت ہوئے ہیں جب ترکی اور یونان کے درمیان مشرقی بحیرہ روم کے متنازعہ پانیوں میں تیل اور گیس کی تلاش پر تنازعہ چل رہا ہے۔

جب سے ترکی نے زیر سمندر تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش میں تحقیق کرنے والا جہاز بھیجا ہے، اس وقت سے دونوں ممالک کے جنگی بحری جہاز ایک دوسرے کے آس پاس گھومتے رہتے ہیں۔

ترکی کے قبرص کے ساتھ بھی توانائی کے ذخائر تلاش کرنے کے حوالے سے جھگڑے چل رہے ہیں۔

Tags: Gas reserves found in Turkeyبحیرہ اسود میں گیس کے ذخائربحیرہ روم میں گیس کی تلاشترکی اور یونان کا تنازعہترکی میں تاریخ کے سب سے بڑے ذخائر دریافتطیب اردوان
sohail

sohail

Next Post

ان لیبارٹریز کی تحقیقات ہونی چاہئیں جنہوں نے نواز شریف کے ٹیسٹ کیے، فواد چوہدری

بھارت میں 70 ہزار کے قریب نئے کورونا کیسز، مجموعی تعداد 30 لاکھ

سعودی عرب نے چین کے ساتھ 10 ارب ڈالر کی ریفائنری کا معاہدہ معطل کر دیا

بہاولپور سے جڑی کچھ یادیں کچھ باتیں

امریکہ میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ 75 کروڑ مچھر عوام میں پھیلانے کی منظوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In