• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

20 سالہ نوجوان جسے دنیا کے تیز ترین انسانی کیلکولیٹر کا خطاب مل گیا

by sohail
اگست 24, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت سے تعلق رکھنے والا نوجوان لندن میں ہونے والی مینٹل کیلکولیشن ورلڈ چیمپئن شپ کا مقابلہ جیت کر دنیا کے تیز ترین انسانی کیلکولیٹر بن گیا ہے۔

کورونا وبا کے باعث اس برس کی ورلڈ چیمپئن شپ ورچوئل طریقے سے منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے 13 سے 50 برس کے 31 افراد نے حصہ لیا، دیگر شرکاء کا تعلق برطانیہ، جرمنی، فرانس، متحدہ عرب امارات، یونان اور لبنان سے تھا۔

بھانو پرکاش نامی یہ 20 سالہ نوجوان بھارتی ریاست حیدرآباد سے تعلق رکھتا ہے، اس نے 5 برس کی عمر میں ایس آئی پی اباکس پروگرام میں داخلہ لیا تھا اور 2013 میں صرف 13 برس کی عمر میں عالمی اباکس چیمپئن شپ جیت لی۔

بھانو کو 5 برس کی عمر میں ایک حادثے میں سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ ایک برس بستر تک محدود ہو کر رہ گئے، یہیں سے میتھ کے متعلق ان کے حیرت انگیز سفر کا آغاز ہوا۔

انہوں نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹروں نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ چوٹ کی وجہ سے ان کی علم حاصل کرنے کی صلاحیتیں متاثر ہو سکتی ہیں، چنانچہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ذہن کو مصروف رکھنے کے لیے ریاضی کا سہارا لیا۔

ان کی میتھ کی ڈگری مکمل ہونے کے قریب ہے تاہم وہ خود کو واحد اسی شعبے پر محدود رکھنے کے بجائے کوئی اچھی نوکری یا بہتر کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اسکول سے واپس آنے کے بعد روزانہ 6 سے 7 گھنٹے میتھ کی پریکٹس کیا کرتے تھے، اس محنت کے باعث ان کا ذہن تیز رفتار کیلکولیشن کا عادی ہوتا گیا۔

بھانو نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک ریاضی کو سائنس کی کیٹگری میں نہیں گنتے بلکہ اسے ایک آرٹ سمجھتے ہیں، وہ خود بھی اس بارے میں یہی تصور رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ ریاضی دانوں کی ایک کمیونٹی بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے ایک ادارہ بھی قائم کیا ہوا ہے جس کے ذریعے حیدرآباد ریاست کے بچوں کو ریاضی کی طرف رغبت دلائی جاتی ہے۔

وہ بچوں کے اندر ریاضی کی تیز رفتار صلاحیتوں کی نشوونما کے لیے مختلف پروگرامز چلا رہے ہیں جن میں ‘میتھ وزرڈ’ اور ‘اپنے اندر کے کمپیوٹر کو آن کرو’ جیسے منفرد پروگرامز شامل ہیں۔

وہ تلنگانہ کی حکومت کے ساتھ مل کر کام بھی کرتے ہیں، انہوں نے چھٹی سے دسویں کلاس کے بچوں کے لیے 700 گھنٹوں پر مشتمل ریاضی کا مواد تیار کر کے دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ نوجوانوں میں ریاضی کا خوف ختم کرنا چاہتے ہیں اور ان کے اندر انسانی ذہن کی لامحدود صلاحیتوں کے متعلق آگہی پھیلانا چاہتے ہیں۔

Tags: دنیا کا تیز ترین انسانی کیلکولیٹر
sohail

sohail

Next Post

وفاقی کابینہ آج سابقہ ادوار میں ہونیوالی 799 خلاف ضابطہ تقرریوں کی قسمت کا فیصلہ کرے گی

حرا مانی، یاسر حسین کے خوبصورت رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

فضل الرحمان، شہبازشریف ملاقات، حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

خیببر پختونخوا میں 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا اعلان

ایف 35 طیاروں کا تنازعہ، یو اے ای نے اسرائیلی حکام سے ملاقات منسوخ کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In