• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

جانوروں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار پنجرے میں بند ہونے چاہئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

by sohail
اگست 27, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جانوروں کی منتقلی کے دوران جانوروں کی ہلاکت کے کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ کیوں نہ اس واقعہ کے ذمہ داران کو پنجروں میں بند کر دیا جائے۔

دوران سماعت توہین عدالت کیس میں معاون خصوصی امین اسلم اور وزیرمملکت زرتاج گل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی جبکہ چیئرمین سی ڈی اے نے غیرمشروط معافی مانگ لی۔

اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پہلے ذمہ داری لی اور جب چیزیں غلط ہو گئیں تو اب لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔

انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اہم شخصیات والڈ لائف بورڈ کی ممبر شپ تو لے لیتی ہیں مگر جانوروں کی ہلاکت کی ذمہ داری کوئی نہیں لیتا، چڑیا گھر سے بہت سے جانور غائب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائلڈ لائف بورڈ کا پرانا گزٹ چل رہا ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان بھی بورڈ کے رکن ہیں جبکہ انہیں معلوم بھی نہیں ہو گا کہ چڑیا گھر میں کیا واقعہ پیش آیا ہے۔

چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیے کہ جانوروں کا کھانا بھی چوری ہو جاتا ہے، بین الاقوامی تضحیک سے بچنے کے لیے تفصیلی فیصلے میں اس معاملے کا ذکر نہیں کیا۔

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران کو کم از کم 2 گھنٹے شیر والے پنجرے میں بند کردینا چاہیے، اگر بے زبان جانوروں کے ساتھ یہ ہو رہا ہے تو عام لوگوں کا کیا حال ہو گا۔

بعد ازاں چیف جسٹس نے امین اسلم اور زرتاج گل سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Tags: اسلام آباد ہائیکورٹامین اسلمچیف جسٹس اطہر من اللہزرتاج گلشیروں کی ہلاکت کا معاملہ
sohail

sohail

Next Post

چیئرمین قومی احتساب بیورو نے نیب رولز کا مجوزہ ڈرافٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

این سی او سی اجلاس، تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کا امکان

پی ٹی آئی حکومت کے 2 برس کے دوران بیرونی قرضوں میں 17.6 ارب ڈالرز کا اضافہ

کراچی میں بارشوں کا 53 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 12 افراد جاں بحق

ویرات کوہلی کے گھر جنوری 2021 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In