• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکربورتی نے زبان کھول دی، کئی انٹرویوز دے ڈالے

by sohail
اگست 28, 2020
in انتخاب, انٹرٹینمنٹ, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

14 جون کو خودکشی کرنے والے معروف بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکربورتی نے بھی زبان کھول دی ہے اور ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان پر تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بھی یہ جاننا چاہتی ہیں کہ سشانت سنگھ کے ساتھ 8 اور 14 جون کے درمیان کیا ہوا تھا جب وہ ان کے ساتھ نہیں تھیں۔ اس دوران ان کی بڑی بہن میتو سنگھ ان کے ساتھ تھیں، ان سے اس حوالے سے پوچھنا چاہیے۔

کنگنا رناوت کے بالی وڈ کے متعلق نئے انکشافات، اتالیق پر نشہ پلانے کا الزام

سشانت سنگھ کے والد نے بیٹے کی گرل فرینڈ پر مقدمہ دائر کر دیا

سشانت سنگھ کے 50 خواب، اداکار کی ہاتھ سے لکھی تحریر سامنے آ گئی

ریا چکربورتی نے انڈیا ٹوڈے کو انٹرویو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر درج ہونے سے پہلے ہی میں نے سی بی آئی کی انکوائری کی درخواست کی تھی کیونکہ میں بے گناہ تھی اور نہیں جانتی تھی کہ ان 7 دنوں میں کیا ہوا۔

میزبان رندیپ سردیسائی نے ریا سے سوال پوچھا کہ ان کے خیال میں سشانت نے خودکشی کی تھی یا کوئی اور معاملہ تھا تو انہوں نے کہا کہ میرا ذہن خود اس حوالے سے غیرواضح ہے کیونکہ آخری ہفتہ میں ان کے ساتھ نہیں تھی، اس کے خاندان نے اس معاملے کو مذاق بنا دیا ہے۔

ریا چکربورتی نے این ڈی ٹی وی کو بھی ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ سشانت کے والد کا رویہ تکلیف دہ ہے، میں ان کے بیٹے سے محبت کرتی تھی اور اس کی دیکھ بھال کرتی تھی۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ مجھے اور میرے خاندان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہمارے گیٹ کے باہر لوگوں کا ہجوم موجود ہے، لوگ نتائج آنے کا انتظار کیوں نہیں کر سکتے؟

ایک سوال کے جواب میں ریا چکربورتی نے کہا کہ سشانت سنگھ چرس کا استعمال کیا کرتے تھے، میں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تھی، میں نے کبھی منشیات استعمال نہیں کیں، میں بلڈ ٹیسٹ دینے کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے تفتیش کے حوالے سے بتایا کہ ممبئی پولیس کا رویہ بہت سخت تھا، دیگر ادارے بھی ایسے ہی سختی کریں گے، میری خواہش ہے کہ سچائی سامنے آئے مگر مجھے نشانہ نہ بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سشانت سنگھ کے خاندان نے پنڈوراز باکس کھول دیا ہے، میں اب جو بھی کہوں گی اسے غلط سمجھا جائے گا۔ میں نے سشانت سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا بلکہ ہم کمپنی کے برابر کے مالک تھے۔

Tags: Rhea ChakrabortySushant Singh Rajputریا چکربورتیریا چکربورتی کا انٹرویوسشانت سنگھ کی خودکشیسشانت سنگھ کی گرل فرینڈ
sohail

sohail

Next Post

چین لداخ میں 5 جی نیٹ ورک لے آیا، پینگانگ جھیل پر نئی تعمیرات شروع

بلٹ ٹرین کے بعد انتہائی سستے بلٹ جہاز کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

لیبران جیمز، سیاہ فاموں کا نیا لیڈر، ٹرمپ کے لیے ایک اور خطرہ

محکمہ موسمیات کی سندھ، بلوچستان میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی

جی سی یو میں طالبات کو جنسی ہراساں کرنے والا استاد تحقیقات میں قصوروار نکلا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In