• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

چین لداخ میں 5 جی نیٹ ورک لے آیا، پینگانگ جھیل پر نئی تعمیرات شروع

by sohail
اگست 28, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

چین اور بھارت کی فوجوں کے درمیان لڑائی کو 4 ماہ ہونے کو ہیں مگر ابھی تک مذاکرات کے کئی دور چلنے کے باوجود چینی فوجیں اپنی پرانی پوزیشن پر واپس جانے کو تیار نہیں ہیں۔

دونوں ممالک کے فوجیں دنیا کے ایک بلند ترین محاذ پر مسلسل کمک پہنچا رہی ہیں، سازوسامان لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر پہنچایا جا رہا ہے جبکہ چین کی جانب سے نئی تعمیرات تیزی سے جاری ہیں۔

مذاکرات ناکام، لداخ میں چینی اور بھارتی افواج کا بڑا اجتماع

چین اپنے جدید ترین ٹائپ 15 ٹینک بھارت کی سرحد پر لے آیا

چین اور بھارت کی فوجوں میں لڑائی، ایک کرنل سمیت 20 بھارتی فوجی ہلاک

اب اطلاعات آ رہی ہیں کہ اس ماہ کے آغاز سے ہی چین نے فائیو جی نیٹ ورک کے لیے کھدائی شروع کر دی تھی تاکہ مواصلات کا بہتر نظام قائم کر سکے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کا پرانی پوزیشن پر واپس جانے کا ارادہ نہیں ہے۔

لداخ کے علاقے ڈمچاک کے قریب 5 جی نیٹ ورک پہنچنے کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ یہاں نئی تعمیرات بھی کی جا رہی ہیں، اسی طرح پینگانگ جھیل پر بھی نئے خیمے اور شیڈز تعمیر ہو رہے ہیں۔

ایل اے سی پر چینی فوجوں کی نقل و حرکت مسلسل جاری ہے، دوسری جانب بھارت بھی اپنی فوجوں کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے جس کے باعث صورتحال میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارت نے ایل اے سی پر فوجوں کی تعداد تین گنا بڑھا دی ہے، سردیوں میں اس علاقے میں فوجوں کا رہنا بہت دشوار ہوتا ہے تاہم اس بار دونوں طرف سے اس موسم میں بھی بڑی تعداد میں فوجیوں کی موجودگی کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین پینگانگ جھیل میں پیچھے ہٹنے کو تیار ہے لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ بھارتی افواج بھی اس جگہ سے نکل جائیں، تاہم چینی حکومت نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ یہی وجہ ہے کہ ابھی تک تنازعہ نہ صرف برقرار ہے بلکہ اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اب تک کور کمانڈرز کی سطح پر مذاکرات کے 5 دور ہو چکے ہیں جبکہ سفارتی ذرائع بھی گفت و شنید میں مصروف ہیں لیکن ابھی تک کوئی بھی ملک اپنی پوزیشن سے ہٹنے پر تیار نہیں ہے۔

Tags: 5 جی ٹیکنالوجیایل اے سیچین بھارت کشیدگیلداخ میں سرحدی تنازعہ
sohail

sohail

Next Post

بلٹ ٹرین کے بعد انتہائی سستے بلٹ جہاز کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں

لیبران جیمز، سیاہ فاموں کا نیا لیڈر، ٹرمپ کے لیے ایک اور خطرہ

محکمہ موسمیات کی سندھ، بلوچستان میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی

جی سی یو میں طالبات کو جنسی ہراساں کرنے والا استاد تحقیقات میں قصوروار نکلا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In