• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

چینی وزیردفاع نے بھارت کو سرحدی کشیدگی کا ذمہ دار قرار دے دیا

by sohail
ستمبر 5, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

چین کے وزیردفاع جنرل وی فینگ اور بھارتی وزیردفاع راج ناتھ کے درمیان مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام کے قیام اور سرحدوں پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

تاہم مذاکرات کے فوراً بعد چینی وزیردفاع نے بھارت کو سرحدی کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کا ملک اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے، چینی فوج ملک کی علاقائی سلامتی کے تحفظ کی صلاحیت بھی رکھتی ہے اور اعتماد بھی۔

جنرل وی فینگ کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی فرنٹ لائن دستوں کو مضبوط بنانے اور دیگر انتظامی امور میں کام جاری رکھ سکتا ہے مگر وہ اشتعال انگیزی اور جان بوجھ کر معاملات کو اچھالنے سے پرہیز کرے، انہوں نے کہا کہ بھارت کو منفی معلومات بھی نہیں پھیلانی چاہئیں۔

ماسکو میں ہونے والی شنگھائی کانفرنس میں سائیڈ لائن پر دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے مذاکرات ہوئے، چین بھارت سرحدی کشیدگی کے بعد اگرچہ فوجی اور سفارتی سطح پر بات چیت ہوتی رہی مگر یہ پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات تھی جس میں دو طرفہ کشیدگی کے خاتمے کے متعلق گفتگو ہوئی۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے بھی بھارت چین تنازعہ حل کرانے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان صورتحال انتہائی خراب ہے، ہم سے جو کچھ ممکن ہو سکا ہم کریں گے۔

Tags: جنرل وی فینگچین بھارت کشیدگیچین بھارت مذاکراتچینی وزیردفاع
sohail

sohail

Next Post

'جب طیارہ مریض بچے کی جان بچانے پہنچا اور رن وے کی روشنیاں بند تھیں'

برطانیہ میں چاقو گھونپنے کے واقعات میں ایک شخص ہلاک کئی زخمی

2018 کے دوران تنخواہ دار طبقے، کاروباری افراد، کمپنیوں کا انکم ٹیکس ریکارڈ سامنے آ گیا

رؤف کلاسرا پر جھوٹے الزامات، عدالت نے مبشر زیدی، اسد طور پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا

سندھ، پنجاب میں تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان، شیڈول جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In