• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

من پسند تعیناتیوں کے خلاف وزارت خارجہ کے افسران عدالت پہنچ گئے

by sohail
ستمبر 8, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزارت خارجہ کے افسروں نے من پسند تعیناتیوں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں افسران کا کہنا ہے کہ سفارتی لحاظ سے اہم ممالک میں ہونے والی تعیناتیوں میں 2015 کی پالیسی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

درخواست کے مطابق 2015 میں تقرریوں اور تبادلوں کے لیے 9 رکنی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے پالیسی تیار کی تھی کہ تعیناتی سے قبل افسروں کی پیشہ ورانہ قابلیت کو جانچا جائے گا۔

وزارت خارجہ کے افسروں کا کہنا ہے کہ 2020 میں اس پالیسی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، وزارت خارجہ نے انٹرویو پینل کو اطلاع دیے بغیر من پسند افراد کو اہم ممالک کے سفارتخانوں میں تعینات کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2015 میں طے کی گئی پالیسی کے تحت افسروں کی تعیناتی سے قبل ان کی مرضی بھی پوچھی جانی تھی مگر اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے بغیر پوچھے تقرریاں کر دی ہیں۔

افسران نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست کی ہے کہ پالیسی کے خلاف ہونے والے تبادلوں اور تقرریوں کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دی جائے اور وزارت خارجہ کو اس حوالے سے 2015 کی پالیسی پر عملدرآمد کا پابند بنایا جائے۔

درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزاروں میں وزارت خارجہ کے ڈائرکٹر پبلک ڈپلومیسی ماجد لودھی، ڈائرکٹر شاہد اقبال اور زاہد ظفر سمیت پاکستان کے بحرین، ہانگ کانگ اور افغانستان میں تعینات کونسلرز شامل ہیں۔

Tags: اسلام آباد ہائیکورٹوزارت خارجہ
sohail

sohail

Next Post

قتل کی دھمکیاں، کنگنا رناوت کو بھارتی چیف جسٹس کے برابر سیکیورٹی مل گئی

ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر ساجد گوندل کا معاملہ، 3 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

سائنسدانوں کی ایک کروڑ ستاروں میں ترقی یافتہ خلائی مخلوق کی تلاش ناکام

ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر ساجد گوندل بازیاب

توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد، نواز شریف اشتہاری قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In