• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

امریکی فوج کی جنگی مشقوں میں شریک ‘روبوٹ ڈاگز’ کی تصاویر جاری

by sohail
ستمبر 9, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, ٹیکنالوجی, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی ایئرفورس کی حالیہ فوجی مشقوں میں شرکت کرنے والے روبوٹ ڈاگز کی تصاویر نے سائنس فکشن فلموں کی یاد تازہ کر دی۔

گذشتہ ہفتے ہونے والی ان مشقوں میں پہلی بار ہائی ٹیک تجربات کو بھی شامل کیا گیا ہے جس سے مستقبل میں ہونے والی جنگوں کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

مشقوں کے دوران ایئرفورس سی 30 طیاروں سے پہلے روبوٹ ڈاگز کو باہر بھیجا گیا تاکہ وہ گردونواح میں کسی قسم کے خطرے کی نشاندہی کر سکیں اور اگر ماحول سازگار ہو تو فوجی طیارے میں اتر سکیں۔

یہ روبوٹس امریکہ کے ایڈوانسڈ بیٹل مینیجمنٹ سسٹم (اے بی ایم ایس) کا حصہ ہیں جس کا مقصد مستقبل میں فوج کو ہائی ٹیک ہتھیاروں سے لیس کرنا ہے۔

اے بی ایم ایس کا بنیادی مقصد مصنوعی ذہانت اور تیزی سے ڈیٹا کا تجزیہ کرنا اور خلا میں موجود امریکی اثاثوں اور زمین پر کسی قسم کے میزائل حملے کی وقت سے پہلے نشاندہی کرنا ہے۔

ایئرفورس میں اسسٹنٹ سیکرٹری ول روپر کا کہنا ہے کہ مستقبل کے میدان جنگ میں فوجیوں کو نینو سیکنڈز میں تجزیہ کیے گئے ڈیٹا پر انحصار کر کے لڑنا ہو گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اگلی جنریشن کی جنگوں میں ڈیٹا کی اہمیت جیٹ طیاروں اور مصنوعی سیاروں سے کسی طرح کم نہیں ہو گی۔

31 اگست سے 3 ستمبر کے درمیان ہونے والی اے بی ایم ایس جنگی مشقوں میں امریکی فوج کے ہر شعبے نے شرکت کی اور اس کے لیے ملک کے 30 مقامات منتخب کیے گئے۔

امریکی فوج کے ماسٹر سرجنٹ لی بوسٹن کا کہنا تھا کہ روبوٹ ڈاگ علاقے کا تصویری جائزہ لیتے ہیں جبکہ اس دوران فوجی اپنے جہاز کے قریب رہتے ہیں۔

ان روبوٹ ڈاگز کو 60 یو جی وی ایس کا نام دیا گیا ہے، انہیں فلاڈلفیا کی ایک کمپنی گھوسٹ روبوٹکس نے تیار کیا ہے۔

چار ٹانگوں پر چلنے والے روبوٹس میں کسی بھی قسم کی سرزمین اور ماحول میں اپنا کام کرنے کی صلاحیت موجود ہے، ان پر سینسرز اور راڈارز لگے ہوئے ہیں جو اردگرد کا مکمل جائزہ لے سکتے ہیں۔

Tags: امریکی جنگی مشقیںاے بی ایم ایسروبوٹ ڈاگزمستقبل کی جنگیںہائی ٹیک اسلحہ
sohail

sohail

Next Post

ن لیگ نے آئی جی پنجاب کا تبادلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

بلوچستان میں قلات کے علاقے سے گیس کا بہت بڑا ذخائر دریافت

ایک رضاکار بیمار، آکسفورڈ یونیورسٹی نے کورونا ویکسین کی آزمائش روک دی

سفر سے جان سے کو خطرہ ہے، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع

اسرائیل یو اے ای معاہدہ، صدر ٹرمپ امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In