• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

اسرائیل یو اے ای معاہدہ، صدر ٹرمپ امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد

by sohail
ستمبر 9, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کی بحالی کا معاہدہ کرانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔

فاکس نیوز کے مطابق انہیں ناروے کے رکن پارلیمنٹ اور نیٹو کی پارلیمانی اسمبلی کے چیئرمین کرسچن ٹائبرنگ نے اس انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے مختلف اقوام کے درمیان امن قائم کرنے کی بہت کوششیں کی ہیں اور وہ نوبل انعام کے لیے نامزد کسی بھی دوسرے شخص سے زیادہ میرٹ رکھتے ہیں۔

نوبل کمیٹی کے نام اپنے خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے دو اقوام کے درمیان تعلقات قائم کرانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے، چونکہ اس بات کا امکان ہے کہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک بھی یو اے ای کے نقش قدم پر چلیں گے، اس لیے یہ معاہدہ گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔

ٹائبرنگ نے خط میں مسئلہ کشمیر اور شمالی و جنوبی کوریا کے درمیان تنازع کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے تنازعوں میں ملوث اقوام کے درمیان روابط کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے فروری 2019 میں خود بھی سابق صدر اوبامہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں بھی نوبل انعام دیا گیا جبکہ انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ یہ کس لیے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ صرف 15 سیکنڈ کے لیے وہاں رہے تھے اور انہیں نوبل انعام دے دیا گیا تھا، جہاں تک میرا تعلق ہے تو غالباً مجھے یہ انعام کبھی نہیں دیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت کے کہنے پر جاپان کے وزیراعظم نے بھی صدر ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔

نوبل کی سرکاری ویب سائیٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2020 کے امن انعام کے لیے اب تک 318 امیدوار سامنے آئے تھے۔ 2021 کا نوبل انعام جیتنے والے کے نام کا اگلے برس اکتوبر میں اعلان کیا جائے گا۔

Tags: امن کا نوبل انعامٹرمپ نوبل انعام کے لیے نامزدڈونلڈ ٹرمپ
sohail

sohail

Next Post

میر شکیل الرحمن نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی

موٹروے پر خاتون سے زیادتی، پولیس کا ملزموں کے قریب پہنچنے کا دعویٰ

کراچی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت منہدم، دو افراد جاں بحق

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9 لاکھ سے زائد ہو گئی

ایران میں سوشل میڈیا کو فوج کے حوالے کرنے پر غور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In