• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

موٹروے پر خاتون سے زیادتی، پولیس کا ملزموں کے قریب پہنچنے کا دعویٰ

by sohail
ستمبر 10, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

موٹروے پر خاتون سے ہونے والی زیادتی کے واقعہ پر پنجاب کے نئے آئی جی انعام غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اس گاؤں تک پہنچ چکی ہے جس سے ملزمان کا تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پولیس کی  ٹیمیں واقعہ کی تفتیش کر رہی ہیں، جلد ملزمان گرفتار ہو جائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام "جیو پاکستان” میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نے ملزمان کی عمر اور شناخت کے متعلق اہم معلومات دی ہیں جبکہ ایک اہم سراغ مل چکا ہے جو ملزمان تک پہنچا دے گا تاہم میڈیا پر تفصیلات نہیں بتائی جا سکتیں۔

انعام غنی نے کہا کہ پورے علاقے کی ووٹر لسٹ اور نادرا کے ریکارڈ سے مدد لی جا رہی ہے جبکہ جیوفینسنگ بھی کرا لی گئی ہے جس کے نتائج کا انتظار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمار ہدف ملزمان کو گرفتار کرنا ہے، اس سے متاثرین کو سپورٹ ملے گی۔

کیا واقعہ پیش آیا؟

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں ایک خاتون سے زیادتی کی گئی جو موٹروے پر کار کا پٹرول ختم ہونے کی وجہ سے رکی ہوئی تھیں، ان کے دو بچے بھی ساتھ تھے۔

کار کا پٹرول ختم ہونے پر وہ اپنے شوہر کا انتظار کر رہی تھیں، موٹروے پولیس کو فون کیا تو مبینہ طور پر انہیں یہی جواب ملا کہ کوئی ایمرجنسی ڈیوٹی پر نہیں ہے۔

اس دوران دو افراد نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا اور قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر بچوں کے سامنے خاتون سے زیادتی کی اور ان سے طلائی زیور اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

Tags: انعام غنیموٹر وے پر خاتون سے زیادتی
sohail

sohail

Next Post

کراچی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت منہدم، دو افراد جاں بحق

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9 لاکھ سے زائد ہو گئی

ایران میں سوشل میڈیا کو فوج کے حوالے کرنے پر غور

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز میں اضافہ، ایف آئی اے پریشان

نوازشریف برطانیہ اور ڈاکٹر امریکہ میں، کیا زبانی علاج ہو رہا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In