• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ایران میں سوشل میڈیا کو فوج کے حوالے کرنے پر غور

by sohail
ستمبر 10, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, ٹیکنالوجی, دنیا
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایران میں سرکاری طور پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی ہے لیکن ملک بھر میں عوام اور سرکاری عہدیدار انہیں استعمال کرتے ہیں۔

حال ہی میں انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی منسٹری کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق ایران کی آدھی سے زیادہ آبادی نے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس بنائے ہوئے ہیں۔

ایرانی حکومت سوشل میڈیا پر ہونے والی سرگرمیوں کے ذریعے نہ صرف عوام کے موڈ کا اندازہ لگاتی ہے بلکہ سیاسی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھتی ہے۔

ڈی ڈبلیو کے مطابق حال ہی میں مشہد سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ نصراللہ پژمانفر نے انٹرنیٹ کے لیے قانونی مسودہ پیش کیا ہے، وہ قدامت پسند حلقوں اور فوج کے زیادہ قریب سمجھے جاتے ہیں اور آرٹیکل 90 کمیشن کے چیئرمین ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو ایران میں انٹرنیٹ سے متعلقہ تمام سرگرمیوں کو اپنے کنٹرول میں لے لینا چاہیے۔

نیویارک میں رہائش پذیر عامر راشدی ایران میں سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل رائٹس پر تحقیق کرتے ہیں، انہوں نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی سیکیورٹی ایجنسیاں گزشتہ 20 برسوں سے انٹرنیٹ پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ مجوزہ قانون کو فوج اس مقصد کے لیے استعمال کرے گی۔

راشدی کے مطابق ایسی افواہیں بھی سننے میں آئی ہیں کہ ایران اس حوالے سے چین اور روس سے مدد چاہتا ہے، اگر یہ قانون منظور ہو گیا تو ایران دنیا کا واحد ملک بن جائے گا جہاں انٹرنیٹ کو فوج کنٹرول کر رہی ہو گی۔

ایران میں صدر حسن روحانی، وزیرخارجہ جواد ظریف اور ملک کے روحانی رہنما آیت اللہ خامنائی سمیت تمام اعلیٰ عہدیدار ٹویٹر کا استعمال کرتے ہیں حالانکہ یہ ملک میں بلاک ہے اور صرف وی پی این کے ذریعے اسے کھولا جا سکتا ہے۔

نصراللہ پژمانفر نے اپنے مسودہ قانون میں یہ تجویز بھی پیش کی ہے کہ وی پی این کا استعمال ممنوع قرار دیا جائے۔

Tags: ایران میں ٹویٹر کا استعمالایران میں سوشل میڈیاایران میں سوشل میڈیا اور فوج
sohail

sohail

Next Post

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز میں اضافہ، ایف آئی اے پریشان

نوازشریف برطانیہ اور ڈاکٹر امریکہ میں، کیا زبانی علاج ہو رہا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

فیس بک نے یونیورسٹی طلبہ کے لیے کیمپس نام کی پراڈکٹ لانچ کر دی

امریکی ریاستوں کیلی فورنیا، واشنگٹن اور اوریگون کے جنگلات میں آگ سے تباہی جاری

بحریہ ٹاؤن کا 460 ارب روپے جمع کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In