عالمی ادارہ صحت کے ڈائرکٹر جنرل ٹیڈروس ایدھانوم نے کہا ہے کہ پاکستان ان 7 ممالک میں شامل ہے جن سے بین الاقوامی برادری کو کورونا سے نمٹنا سیکھنا چاہیے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کئی سال سے پولیو کے خاتمے کے لیے تیار کیے گئے انفراسٹرکچر کو کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے استعمال کیا۔
کورونا کو بل گیٹس کی سازش قرار دینے والے ہزاروں لوگوں کا لندن میں مظاہرہ
ماضی کی وبائیں اور کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ
دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9 لاکھ سے زائد ہو گئی
ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے قطرے پلانے والے تربیت یافتہ کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کو نگرانی، رابطوں، سراغ لگانے اور دیکھ بھال کے لیے کامیابی سے استعمال کیا گیا۔
انہوں نے بریفنگ کے دوران مزید ممالک کا ذکر بھی کیا جنہوں نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں کامیابی حاصل کی، ان میں کمبوڈیا، جاپان، نیوزی لینڈ، کوریا، روانڈا، سینیگال، اسپین اور ویت نام شامل ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل نے پاکستان کو ان 7 ممالک میں شامل کیا ہے جن سے دنیا سیکھ سکتی ہے کہ مستقبل میں عالمی وباؤں کا مقابلہ کس طرح کرنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے عوام کے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے پلیٹ فارم سے ہونے والی مشترکہ کاوشوں کے ذریعے پاکستان نے عالمی اداروں کے تخمینوں کو غلط ثابت کیا اور کورونا کیسز کو بھی کم رکھا۔
انہوں نے کہا کہ وائرس کا پھیلاؤ مزید کم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔