• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 31, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

امریکی شہری سنتھیا رچی اور رحمان ملک ایک بار پھر آمنے سامنے

by sohail
ستمبر 11, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی شہری سنتھیارچی کا کہنا ہے کہ یہ ایک غلط فہمی ہے کہ میں اتنے سال خاموش رہی، میں نے رحمان ملک کے خلاف ایف بی آئی اور امریکی سفارتخانے کو مطلع کیا تھا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف رحمان ملک نے درخواست دائر کی ہے، اس لیے میں اپنے وکیل کے ساتھ آئی ہوں۔

سنتھیا رچی نے کہا کہ میرے بارے میں یہ غلط فہمی بھی ہے کہ میں نے پاکستان میں آئی ایس پی آر یا کسی ادارے کے ساتھ کام کیا، یہ بات درست نہیں ہے تاہم جب بات آپ کے خاندان کی ہو تو اس کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم انصاف لینے سپریم کورٹ آئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے خواتین کا تحفظ یقینی بنائیں، خواتین کیساتھ زیادتی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت سزا دینی چاہیے۔

اس موقع پر انہوں نے سب سے پہلے پاکستان اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

سنتھیا رچی کے وکیل ایڈوکیٹ سیف الملوک نے کہا ہے کہ مرد، عورت یا خواجہ سرا سب کے حقوق یکساں ہیں، وکالت نامہ جمع کرانے آئے تھے، انتظار ہے کہ عدالت کب کیس کی سماعت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے، ہراسگی کے معاملے میں ایف آئی آر درج ضرور ہونی چاہیے، رحمان ملک نے میرے موکل کیخلاف اپنے عہدے کا استعمال کیا۔

رحمان ملک کی درخواست

اس سے قبل سینیٹر رحمان ملک نے تھانہ آبپارہ میں سنتھیا رچی کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست دائر کی تھی اور مجموعہ ضابطہ فوجداری، تعزیرات پاکستان و قذف آرڈیننس کے تحت سنتھیا رچی کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Tags: رحمان ملکسنتھیا رچی
sohail

sohail

Next Post

یو اے ای کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل سے امن معاہدہ کر لیا

موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کی اطلاعات

عبدالغفار قیصرانی نے اے آئی جی آپریشنز جنوبی پنجاب کا چارج سنبھال لیا

موٹروے زیادتی کیس، آئی جی پنجاب نے ملزم کی گرفتاری کی تردید کر دی

دوحہ میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان پہلی بار براہ راست مذاکرات کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In