سنٹرل پولیس آفس لاہور کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عبدالغفار قیصرانی کو موجودہ خالی آسامی پر اے آئی جی آپریشنز جنوبی پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔عبدالغفار قیصرانی 30 کامن آف سول سروس آف پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے حال ہی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) کے عہدے پر ترقی کے لیے اپنا سینئر مینجمنٹ کورس (ایس ایم سی) مکمل کیا ہے۔
ان کا شمار بیوروکریسی اور عوامی حلقوں میں ایک سیدھے اور پیشہ ور پولیس افسر کے طور پر ہوتا ہے ، عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ ، جہلم ، سیالکوٹ ، قصور ، ایس ایس پی سیکیورٹی لاہور کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ اسلام آباد پولیس میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔