• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ، امریکی شہریوں کے لیے ایڈوائزی جاری

by sohail
ستمبر 15, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حکومتی دعووں کے برعکس اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائمز کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے، دارالحکومت میں موبائل فون، نقد رقم اور زیورات چھین لینے کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جن علاقوں میں ایسی وارداتیں زیادہ ہو رہی ہیں ان میں آئی نائن مرکز، آئی ٹین مرکز، سبزی منڈی، ایف ٹین، ایف الیون، شمس کالونی، بلیو ایریا، لہتراڑ روڈ، کرپا روڈ، جاپان روڈ اور غوری ٹاؤن شامل ہیں۔

ان وارداتوں کے ساتھ ساتھ ایک بڑا المیہ ہے کہ پولیس ان کی ایف آئی آر درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیتی ہے جس کی وجہ سے زیادہ تر واقعات رپورٹ نہیں ہو پاتے۔

بظاہر پولیس کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی حقیقی شرح کو چھپا کر امن و امان کی اچھی تصویر پیش کرنا ہے۔

امریکی سفارتخانے کی ایڈوائزری

حال ہی میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا ہے کہ سیکٹر جی سکس، جی سیون، ایف سکس، ایف سیون، ایف ٹین، آئی نائن اور آئی ٹین میں سفر کے دوران محتاط رہا جائے اور قیمتی اشیاء ساتھ نہ رکھی جائیں۔

ایڈوائزری کے مطابق اسلام آباد میں ڈکیتیوں، موبائل اور پرس چھیننے کی وارداتوں کے علاوہ اسلحہ کی نوک پر گاڑیاں بھی چھینی جا رہی ہیں۔

امریکی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مارکیٹ میں زیورات پہن کر نہ جائیں اور بینک کا اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت بھی احتیاط کریں۔

اسلام آباد پولیس کا ردعمل

سفارت خانے کے انتباہ پر اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکن سفارتخانے کا بیان مفروضوں پر مبنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں گذشتہ سالوں کی نسبت سٹریٹ و دیگر سنگین نوعیت کے جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے۔

Tags: اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائمزامریکی سفارتخانے کی ایڈوائزری
sohail

sohail

Next Post

لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف کی نئی میڈیکل رپورٹ جمع کرا دی گئی

وفاقی کابینہ کی دہری شہریت رکھنے والوں کو انتخاب لڑنے کا حق دینے کی منظوری

سینیٹ اجلاس: مشاہداللہ خان اور عتیق شیخ میں جھڑپ، بھنگ، چرس کا تذکرہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا نواز شریف کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

فیصل آباد میں 2 خواجہ سراؤں کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور تشدد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In