قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں طلب کر لیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو یکم اکتوبر کو حیات آباد کے آفس میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیب خیبر پختونخوا کے پاس کیس میں شواہد اور معلومات ہیں، مولانا فضل الرحمان کے پیش نہ ہونے کی صورت میں نیب قانون کے تحت کارروائی کرے گا۔
یاد رہے کہ نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو اشیا کی خریداری میں خورد برد کے الزام میں 25 اگست کو طلب کیا تھا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ یہ انکوائری مشینری/سازو سامان کی خریداری وغیرہ سے متعلق خیبر پختونخوا کے انکوائری کمشنریٹ برائے افغان مہاجرین کے افسران/حکام کے خلاف فنڈز میں بد عنوانی کے ساتھ ساتھ ان کے غیر قانونی تقرر و ترقی اور آمدن سے زائد اثاثوں کے خلاف ہے۔