• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سپریم کورٹ کا تہرے قتل کے ملزموں کی 2 ہفتوں میں گرفتاری کا حکم

by sohail
ستمبر 24, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ نے سندھ میں ام رباب کے والد، دادا اور چچا کو قتل کرنے والے ملزموں کی 2 ہفتوں میں گرفتاری کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سندھ پولیس کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قراردے دیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت میں پولیس نے جو رپورٹ داخل کی ہے وہ ایک رام کہانی ہے۔

سپریم کورٹ میں ام رباب کی درخواست، ملزموں کی گرفتاری کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

ڈی آئی جی حیدرآباد نے عدالت سے درخواست کی کہ مفرورملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں، مزید وقت دیا جائے۔ اس پر چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آپ 2 مفرور ملزمان کو اگلے ہفتے تک گرفتار کرکے لائیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو ایک ہفتے سے زائد کا وقت نہیں دیں گے، آپ کو اور آپ کے لوگوں کو سب معلوم ہے، پولیس والے کاغذوں سے باہر نکلیں۔ دو ملزمان مفرور ہیں انہیں گرفتار کریں۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ آپ ہمارے سامنے کس پولیسنگ کی بات کر رہے ہیں، آپ ریاست کی مشینری ہیں۔

ڈی آئی جی حیدرآباد نے کہا کہ ہماری آن گراؤنڈ کوششیں جاری ہیں، اس پر چیف جسٹس نے تنبیہ کی کہ اگر آپ نے ملزمان گرفتار نہیں کئے تو آپ نوکری سے فارغ ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی صاحب آپ اس عہدے کے لیے اہل نہیں، ملزمان گرفتار نہ کیے تو سب فارغ ہو جائیں گے۔ آپ کی کوششیں کھڈے کھودنے کے مترادف ہیں۔

چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ کو جو کام دیا گیا ہے، وہ کر کے آئیں، پولیس کی جمع کرائی گئی رپورٹ غیر تسلی بخش ہے۔

عدالت نے مفرور ملزمان کو دو ہفتوں میں گرفتار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت 10 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

درخواست گزار ام رباب کے والد، چچا اور دادا کو بااثر ملزمان نے قتل کردیا تھا۔ انہوں نے مقدمہ منتقلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس پر عدالت عظمیٰ نے ازخود نوٹس لیا۔

ام رباب کے مطابق نامزد ملزمان ارکان سندھ اسمبلی اور بہت زیادہ طاقتور ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق17 جنوری 2018 کو ضلع دادو کے تعلقہ میہڑ میں 3 افراد کے قتل کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو اور ان کے بھائی برہان چانڈیو سمیت 7 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

Tags: ام ربابسپریم کورٹ آف پاکستان
sohail

sohail

Next Post

نوازشریف نے فوج کو 500 ارب روپے دیکر جنگ جیتنے کے قابل بنایا، احسن اقبال

سپریم کورٹ، سابق جسٹس شوکت صدیقی کی فریقین کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد

ترقی پذیر ممالک سے لوٹی گئی رقم واپس کی جائے، عمران خان کا عالمی برادری سے مطالبہ

نوازشریف کی ن لیگی رہنماؤں کو آئندہ عسکری قیادت سے ملاقاتیں نہ کرنے کی ہدایت

سی سی پی او لاہور اور محسن نواز رانجھا کے درمیان ایک بار پھر نوک جھونک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In