وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 73 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر ضعیم ضیاء کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 مرد اور 32 خواتین کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔
جرمنی میں اسکول کھولنے کے بعد بڑی تعداد میں طلبہ، اساتذہ کورونا میں مبتلا
لگ رہا ہے کہ اسکولوں کو بند کرنا پڑے گا، سعید غنی
ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ سیکٹر آئی ایٹ میں سب سے زیادہ 13 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ پی ڈبلیو ڈی میں 6، سوہان گارڈن میں 5، کورنگ ٹاؤن میں 5 اور ایف سکس میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد وہاں سے بھی کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں جس کے بعد وفاقی وزارت صحت کی جانب سے نجی اسکول اور کالج کو سیل کر دیا گیا ہے۔
وزارت تعلیم کے مطابق ایچ 9 میں واقع نمل یونیورسٹی میں کورونا کے دو کیسز رپورٹ ہوئے، وزارت صحت نے یونیورسٹی بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزارت صحت کے نوٹیفکیشن کہا گیا ہے کہ ان اداروں کو وائرس سے پاک کرنے اور ان میں ٹیسٹگ کا عمل بھی شروع کیا جائے۔
وزارت صحت نے انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایات بھی کی ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت پوری دنیا میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بحث جاری ہے، کئی ممالک میں اسکول اور کالج کھولنے کے بعد کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کئی مرتبہ خبردار کر چکا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے بعد کورونا وبا کی دوسری لہر شروع ہو سکتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بھی ملک میں دوسری لہر کے خدشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔