• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

عبوری ضمانت خارج، نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کر لیا

by sohail
ستمبر 28, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہورہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ  کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران انہوں نے اپنے اوپر عائد الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان پر بے نامی اثاثوں کا الزام بے بنیاد ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے دن رات محنت کر کے پنجاب کے عوام کی خدمت کی ہے، ان کے خلاف کبھی بھی کرپشن ثابت نہیں کی جا سکے گی۔

اورنج ٹرین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اورنج لائن پراجیکٹ میں قانون اجازت نہیں دیتا تھا اس کے باوجود ہم نے بولی لگوائی جس سے 600 ملین روپے کی بچت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پروکیورمنٹ میں ہم نے پاکستان کے ایک ہزار ارب روپے بچائے، اختیارات سے تجاوز کیا ہوتا تو میرے بچوں اور عزیزوں کی شوگر ملز کو نقصان نہ ہوتا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں کئی بار توسیع کی گئی تاہم اس بار ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

چند روز قبل انہوں نے پریس کانفرنس میں اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ حکومت انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے، انہوں نے اپنے اوپر عائد الزامات کی تفصیل سے تردید کی تھی۔

نیب کی جانب سے ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے متعدد بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔

نیب کا عدالت میں موقف تھا کہ شہبازشریف کی درخواست ناقابل ضمانت ہے لہٰذا اسے مسترد کیا جائے۔

گزشتہ کئی پیشیوں کی طرح آج بھی نیب کی ٹیم عدالت میں موجود تھی تاکہ ضمانت منسوخ ہونے کی صورت میں شہباز شریف کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر سی سی پی او لاہور عمر شیخ بھی ہائی کورٹ میں موجود تھے۔ عدالتی کارروائی شروع ہونے سے قبل انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں سیکیورٹی کا جائزہ بھی لیا۔

Tags: شہباز شریفشہباز شریف گرفتارلاہور ہائیکورٹمنی لانڈرنگ
sohail

sohail

Next Post

شہبازشریف کی گرفتاری، نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا

31 دسمبر تک ملک لوٹنے والے جیلوں میں ہوں گے، شیخ رشید کی پیشگوئی

طلال چوہدری پر تشدد کا معاملہ، پولیس فریقین کے بیان ریکارڈ نہ کر سکی

معروف اسپتال کی لاپرواہی، اپنے والد کو کھو دینے والی مشعل حسن انسانی حقوق کمیٹی میں پیش

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی معافیاں، سینیٹ کمیٹی کے سامنے بھی ہاتھ جوڑ لیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In