• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بھارتی عدالت نے بابری مسجد کے تمام 32 ملزمان بری کر دیے

by sohail
ستمبر 30, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لکھنو کی عدالت نے بابری مسجد کی شہادت  کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے تمام 32 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔

ملزمان پر 1992 میں بابری مسجد کو شہید کرنے اور ہندو مسلم فسادات بھڑکانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں 3 ہزار افراد مارے گئے تھے۔

ملزمان میں لال کرشن ایڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور کلیان سنگھ سمیت سابق وزرائے اعلیٰ اور سینئر سیاستدان بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تمام ملزمان کو سی بی آئی عدالت نے بری کیا ہے، عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ بابری مسجد کو گرانے کا منصوبہ پہلے سے طے شدہ نہیں تھا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مسجد کو سماج مخالف عناصر نے منہدم کیا تھا اور جن رہنماؤں پر الزام عائد کیا گیا ہے انہوں نے لوگوں کو روکنے کی کوشش کی تھی۔

جج نے فیصلے میں لکھا ہے کہ سی بی آئی کی جانب سے عدالت میں پیش کردہ آڈیو اور ویڈیو شواہد کوئی سازش ثابت نہیں کرسکے جبکہ تقاریر کی آڈیو واضح نہیں تھی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم تصاویر کے نیگٹو پیش نہیں کرسکی جب کہ ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت بھی موجود نہیں ہے۔

عدالت نے کہا کہ مقامی انٹیلی جنس کی رپورٹ میں اس طرح کے واقعات کے تسلسل کے بارے میں پہلے آگاہ کردیا گیا تھا لیکن اسے نظر انداز کیا گیا۔

ایل کے ایڈاوانی سمیت 5 ملزمان  نے  ویڈیو کے ذریعے عدالت میں حاضری دی۔

مقدمے میں ابتدائی طور پر 48 افراد کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی تھی، تین دہائیوں سے جاری اس کیس کی سماعت کے دوران 16 ملزمان انتقال بھی کر چکے ہیں۔

Tags: ایل کے ایڈوانیبابری مسجدبابری مسجد مقدمے کا فیصلہ
sohail

sohail

Next Post

کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پیش

واٹس ایپ کا نیا فیچر، دوسروں کے موبائل سے ویڈیوز، تصاویر ڈیلیٹ کرنے کی سہولت

پارٹی رہنماؤں پر تنقید، فردوس شمیم نقوی اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی

سی ای سی اجلاس کے بعد مسلم لیگی رہنماؤں کی جارحانہ گفتگو

نواز شریف حکومت اور عوام کو دھوکا دے کر گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In