• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پیش

by sohail
ستمبر 30, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں کراچی میں  کورونا کے بڑھتے  ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں رپورٹ ہونے والے آدھے کیسز صرف کراچی سے آ رہے ہیں۔

این سی او اسی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 747 کیسز سامنے آئے جن میں سے 365 کا تعلق کراچی سے تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے کراچی میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن، کنٹیکٹ ٹریسنگ اور ایس او پیز پر عمل ضروری  ہے۔

سیکرٹری سندھ نے این سی او اسی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں   کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں، شہری حکومت صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا  متاثرین تک رسائی اور ہیلتھ پروٹوکول پر عمل درآمد انتہائی  ضروری ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر  میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 263 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پاکستان میں اب تک کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار479 ہو گئی، ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 903 ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز 6 ہزار سے بھی نیچے آ گئے تھے تاہم کچھ عرصے سے یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان بھی کورونا کی دوسری لہر سے خبردار کر چکے ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت نے بھی اس حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

Tags: این سی او اسیڈاکٹر فیصل سلطانکراچی میں کورونا وائرسنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
sohail

sohail

Next Post

واٹس ایپ کا نیا فیچر، دوسروں کے موبائل سے ویڈیوز، تصاویر ڈیلیٹ کرنے کی سہولت

پارٹی رہنماؤں پر تنقید، فردوس شمیم نقوی اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی

سی ای سی اجلاس کے بعد مسلم لیگی رہنماؤں کی جارحانہ گفتگو

نواز شریف حکومت اور عوام کو دھوکا دے کر گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ

جاپان میں 18 میٹر اونچے روبوٹ کی چہل قدمی نے دنیا کو مسحور کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In