• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 8, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

یورپ میں کورونا وبا سے سائیکلنگ کے شعبے میں انقلاب کیسے آ گیا؟

by sohail
اکتوبر 2, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, معیشت
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

یورپ میں کورونا کی وبا کے دوران سائیکلنگ سے متعلق سرمایہ کاری میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران سائیکلنگ سے متعلق انفراسٹرکچر میں ایک ارب یورو کی سرمایہ کاری کی گئی جب کہ کورونا کے  آغاز سے اب تک بائیک یا سائیکل چلانے والوں کے لیے 23 سو کلومیٹر علیحدہ راستے بنائے گئے۔

برسلز میں واقع یورپی سائیکلنگ فیڈریشن کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ وبائی مرض کے بعد سائیکلنگ ایک بڑی جیت کے طور پر سامنے آئی ہے۔

رپورٹ میں چار اہم شہروں میں سائیکلنگ کے انفراسٹرکچر پر کی جانے والی سرمایہ کاری کا جائزہ بھی لیا گیا۔

میلان میں شہری منصوبہ بندی کے ڈپٹی مئیر  پائیرفرانسسکو کا کہنا تھا کہ جب ہم نے میلان میں سائیکلنگ کے لیے الگ راستے بنانے چاہے تو کار ڈرائیورز نے احتجاج کیا۔

ڈپٹی مئیر کا کہنا تھا کہ کورونا سے قبل میلان میں ایک ہزار سائیکلسٹ تھے، کئی لوگ سائیکلنگ کے راستے نا ہونے کی وجہ سے لوکل گاڑیوں پر سفر کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کے بعد یہاں سائیکل چلانے والوں کی تعداد سات ہزار ہو چکی ہے۔

یاد رہے شمالی اٹلی کا صنعتی مرکز کہلانے والا شہر میلان یورپ کا پہلا شہر ہے جہاں سائیکلنگ کے شعبے میں پہلی بار سرمایہ کاری کی گئی۔

یہاں 35 کلومیٹر نئے سائیکلنگ کے راستے بنائے گئے ہیں جن میں چند عارضی طور پر کام کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سائیکلنگ کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کے بعد سائیکل بنانے والی کمپنیاں کچھ دباؤ کا شکار ہوں گی۔

سائیکل تیار کرنے والی ایک کمپنی کے رکن ایلیسنڈرو کا کہنا تھا کہ رواں سال مئی میں سائیکلوں کی اچانک مانگ کی وجہ سے ان کا کاروبار چمک اٹھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض دفعہ ہمارے لیے بائیک تیار کرنا مشکل ہو جاتا تھا کیونکہ کورونا وبا کے بعد کئی پارٹس ملنا مشکل ہو گیا تھا۔

دوسری جانب کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں میلان جیسے شہروں کے لیے کافی نہیں ہیں۔

ماحولیاتی وکیل اینا کا کہنا ہے کہ سائیکلنگ کے لیے کئی نئے پاتھ بنائے گئے ہیں لیکن اس شہر کے لوگوں کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے یہ اقدامات نا ہونے کے برابر ہیں۔

انہوں نے انفراسٹرکچر میں بہتری کے لیے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

Tags: کورونا کے دوران سائیکلنگ کا شعبہیورپ میں سائیکلز کا شعبہیورپ میں‌ کورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

کورونا کا شکار ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اسپتال داخل

پولیس سے مبینہ جھگڑا، ن لیگی رہنما نہال ہاشمی دو بیٹوں سمیت گرفتار

اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی نے دوبارہ زیادتی کے بعد خودکشی کر لی

بھارتی، امریکی پابندیوں کے باوجود ٹک ٹاک نے فیس بک کو پیچھے چھوڑ دیا

نیب کا سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In