بھارت اور امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے باوجود لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک نے فیس بک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سینسر ٹاور کی رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران دنیا بھر میں ٹک ٹاک سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئی، فیس بک اور انسٹاگرام بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
ٹک ٹاک جیسا فیچر لانے کے بعد فیس بک کے بانی کی دولت 100 ارب ڈالرز ہو گئی
‘ایپ بیچو یا پابندی کے لیے تیار رہو’، ٹرمپ کا ٹک ٹاک انتظامیہ کو واضح پیغام
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم ٹک ٹاک پر پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل ہو گئی
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کو اس ایک ماہ کے دوران دنیا بھر میں سب سے زیادہ انڈونیشیا میں ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے جو کہ تمام ڈاؤن لوڈز کا 11 فیصد بنتا ہے۔
ٹک ٹاک ایپ کی ڈاؤن لوڈنگ میں 9 فیصد کے ساتھ برازیل دوسرے نمبر پر رہا۔
اگست کے دوران ٹک ٹاک کو 6 کروڑ 34 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا، یہ گزشتہ برس اسی ماہ کے مقابلے میں 1.7 فیصد زائد شرح ہے۔
سینسر ٹاور میں موبائل انسائیٹ کی تجزیہ کار جولیا چن نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اگست کے دوران فیس بک کو 5 کروڑ 16 لاکھ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارت 25 فیصد کے ساتھ فیس بک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے میں پہلے نمبر پر رہا جبکہ انڈونیشیا کا حصہ 9 فیصد رہا، انسٹاگرام، سنیپ چیٹ اور پنٹریسٹ 5 مقبول ترین ایپس میں شامل رہیں۔
ایک اور رپورٹ میں سینسر ٹاور نے بتایا کہ اس برس کی تیسری سہ ماہی کے دوران کمائی کے پہلو سے گیمز کی ایپس کو چھوڑ کر دیگر تمام ایپس میں ٹک ٹاک پہلے نمبر پر رہی۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں اب تک صارفین کی جانب سے ٹک ٹاک پر خرچ کی گئی رقم میں 800 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
سینسر ٹاور کے اندازے کے مطابق اگست کے دوران دنیا بھر میں موبائل ایپس پر صارفین کی جانب سے 29.3 ارب ڈالرز خرچ کیے گئے ہیں، اگر تمام ایپس کی ڈاؤن لوڈ تعداد دیکھی جائے تو گزشتہ ماہ ایپل کے ایپ سٹور اور گوگل پلے پر مجموعی طور پر انہیں 36.5 ارب بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔