جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ڈی ایم کے ورچوئل اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں نےاتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کا نام پی ڈی ایم کی قیادت کے لیے تجویز کیا گیا تھا۔
اس سے قبل مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی ایم کی قیادت سونپنے کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں تاہم پی پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے تردید کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کی سربراہی کا فیصلہ رہبر کمیٹی نہیں کر سکتی بلکہ اے پی سی میں شریک جماعتوں کے قائدین کریں گے۔
اس سے قبل 20 ستمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے اپوزیشن کا اتحاد تشکیل دیا تھا۔
اے پی سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔