• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سعودی معیشت: آرامکو، تیل کی کم ہوتی قیمتیں اور ولی عہد کی منصوبہ بندی

by sohail
اکتوبر 7, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, معیشت
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وبا کے دوران تیل کی طلب میں کمی نے آئل کمپنیوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کے بجائے توانائی کے دیگر ذرائع کی طرف رخ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

تاہم سعودی عرب کی آرامکو کمپنی تیل کی اہمیت ختم ہونے سے قبل زیادہ سے زیادہ تیل نکال کر مارکیٹ میں فروخت کر کرنا چاہتی ہے۔

تیل کی پیداوار کم کرو ورنہ سعودی عرب سے فوجیں نکال لیں گے، ٹرمپ کی شہزادہ سلمان کو دھمکی

سعودی عرب میں پابندیوں کا خاتمہ اور ملازمت کی تلاش میں نکلی خواتین کا سیلاب

آرامکو اس وقت دنیا بھر کے تیل کے ذخائر کا تقریباً 20 فیصد کی مالک ہے اور ایک بیرل خام مال نکالنے پر اس کا صرف 4 ڈالرز کا خرچہ آتا ہے، یہی وجہ ہے کہ آرامکو کو یقین ہے کہ وہ اتنی کم قیمت پر بھی تیل فروخت کر کے نفع کما سکتی ہے جو اس کی حریف کمپنیوں کے لیے ممکن نہ ہو۔

خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب  تیل کی قیمت کے حوالے سے روس کے خلاف جاری جنگ کے ساتھ اپنی ایک دن میں تیل پیدا کرنے کی صلاحیت کو 12 ملین بیرل سے 13 ملین بیرل تک پہنچانا چاہتا ہے۔    

آرامکو کے برعکس اس کی حریف کمپنیاں، شیل، بی پی، بی پی اینڈ ایل تیل کی پیداوار میں سرکایہ کاری کم کر رہی ہیں، یہ کمپنیاں توانائی کے دیگر ذرائع میں اپنی پیداوار بڑھانے پر غور کر رہی ہیں۔

آرامکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تیل کی طلب بڑھنے کی امید کرتے ہیں، آبادی میں اضافہ اور اقتصادی  ترقی کی وجہ سے تیل کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔

ان تمام خدشات کے پیش نظر سعودی عرب زیادہ سے زیادہ تیل فروخت کر کے اس سے حاصل ہونے والی رقم سے معاشی اصلاحات کرنا چاہتا ہے۔

وژن 2030 کے تحت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملکی معیشت کا تیل پر انحصار کم کرنے کے لیے نئی صنعتوں کے قیام کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم اس میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بہت زیادہ رقم کی ضرورت ہے اور آرامکو ریونیو حاصل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ آرامکو اپنے گیس کے ذخائر بھی بڑھا رہا ہے تاکہ نہ صرف ملکی ضروریات پوری ہو سکیں بلکہ اسے بیرون ملک برآمد بھی کیا جا سکے۔

Tags: آرامکوسعودی معیشتشہزادہ محمد بن سلمانوژن 2030
sohail

sohail

Next Post

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کی نیب پر شدید تنقید

کیمسٹری کا نوبیل انعام 2 خواتین نے جیت لیا

ٹیکنالوجی کی 4 بڑی کمپنیوں نے کس طرح اپنی طاقت کو ناجائز استعمال کیا؟

مریم نواز، فضل الرحمان ملاقات، سیاسی امور پر بات چیت

چارسدہ میں ڈھائی سالہ زینب زیادتی کے بعد قتل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In