• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سندھ حکومت پر جرمانہ عائد کر دیا

by sohail
اکتوبر 8, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سندھ حکومت پر جرمانہ عائد کر دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے یہ جرمانہ اس وقت عائد کیا جب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے مہلت کی استدعا کی جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت نے غیرضروری التوا پر سندھ سے آنے والے دو وکلاء کے سفری اخراجات حکومت سندھ کو دینے کا حکم دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حکم دیا کہ حکومت سندھ اگلی سماعت سے قبل وکیل امداد علی اور ضمیر اللہ کو 50، 50 ہزار روپے سفری اخراجات کے طور پر ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں وکلاء حیدرآباد اور سندھ سے اسلام آباد آئے ہیں، انہیں آمدورفت کے اخراجات ادا کیے جائیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ تحریری جواب کی کاپی جمع نہیں کرا سکے اس لیے یہ جرمانہ کیا جا رہا ہے۔

اس سے پہلے ہونے والی سماعت پر بھی عدالت نے حکم دیا تھا کہ فریقین حاضری یقینی بنائیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت سے دو دن کی مہلت دینے کی استدعا کی تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہمارے پاس التوا کا اختیار نہیں ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔

Tags: جسٹس قاضی فائز عیسیٰحکومت سندھحکومت سندھ پر جرمانہ عائدسپریم کورٹ آف پاکستان
sohail

sohail

Next Post

بجلی کی قیمت میں اضافہ، صارفین پر 10 ارب روپے کا اضافی بوجھ

یو اے ای، اسرائیل معاہدہ، اسرائیلی کمپنیاں دبئی کی ہیروں کی مارکیٹ میں قدم جمانے کو تیار

آئین و قانون ججوں اور افواج پاکستان کو زمین لینے کا حق نہیں دیتا، جسٹس عیسیٰ

نیوزی لینڈ نے کورونا کی دوسری لہر کو بھی شکست دے دی، لاک ڈاؤں ختم

پاکستان کی ہر بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دینے میں ہے، مریم نواز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In