• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, جون 9, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

امریکہ میں کورونا کی شدت میں اضافہ، ماہرین نے خبردار کر دیا

by sohail
اکتوبر 9, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نیویارک: امریکہ میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 45000 سے زیادہ کورونا کے مثبت کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

 کورونا کے نئے کیسز گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ جبکہ جون میں ریکارڈ کیے گئے کیسز سے دگنے ہیں۔

ماہرین صحت نے متنبہ کیا ہے کہ آنے والے حالات اس سے مشکل ہو سکتے ہیں، جبکہ شدید سردیاں بھی حکومت کی مشکلات میں اضافہ کر سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن کے شعبہ صحت کی جانب سے لگائے گئے تخمینے کے مطابق اگر حالات اسی طرح رہے تو آئندہ سال جنوری میں ایک دن میں 2900 امریکیوں کے مرنے کا حدشہ ہے۔

امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الرجی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے گزشتہ ہفتے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں ملک میں کورونا کی صورتحال سے پریشان ہیں۔  

ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے موسم ٹھنڈا ہوگا صورتحال مزید بگڑتی جائے گی۔

ماہرین صحت کے مطابق ان حالات میں اجتماعات کو گھروں کے اندر منتقل کر دیا جائے گا جہاں کورونا کے پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہوگا۔

ماہرین کے مطابق کالجز کے کھلنے کے بعد طلبا جب اپنے گھروں کو واپس آئیں تو کورونا کو اپنے ساتھ لائیں گے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی نزلہ زکام جیسی بیماریاں بھی عام ہو جائیں گی جس کے بعد دونوں بیماریاں مل کر حالات کو سنگین بنا سکتی ہیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے حالات سے نمٹنے کے لیے عوام کو نزلہ زکام کے انجکشن لگوانے کے ساتھ ساتھ مزید حفاظتی اقدامات بھی اٹھانے ہوں گے۔

ماہرین نے حالات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ماسک استعمال کرنے اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے پر زور دیا ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق صرف ہوائی اور الاباما میں کورونا کیسز میں کمی رپورٹ ہوئی ہے جب کہ ملک بھر میں مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً 34000 سے زیادہ مریضوں کو حالیہ دنوں میں اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست وسکونس اور وسطی امریکہ کے ہر دوسری ریاست میں اسپتال داخل ہونے کے رجحانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکہ کی 41 ریاستوں میں مریضوں کے اسپتال میں داخلے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

وسکونسن کے حکام کا کہنا ہے آئندہ ہفتے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث فیلڈ اسپتال بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ مریضوں کو صحت کی زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر کی جا سکیں۔

امریکی سیاستدان اور ماہری تعلیم ٹونی ایورز کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے ایسا دن آئے لیکن وسکونسن میں آئے دن حالات سنگین ہو رہے ہیں۔ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو ہمارا صحت کا نظام متاثر ہو سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں وسکونسن کی ریاست میں رواں سال کی ریکارڈ اموات دیکھنے میں آئی ہیں جب کہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب اوٹا، میسوری، مونتانا، نارتھ ڈکوٹا، اوکلاہوما، جنوبی ڈکوٹا اور ویومنگ میں بھی کورونا سے متعلق صورتحال میں سنگینی دیکھنے میں آئی ہے۔

ان ریاستوں میں کورونا کے نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں کہ جب کہ مریضوں کی بڑی تعداد نے اسپتالوں کا رخ کیا ہے۔

نیوجرسی کے ماہر صحت فل مرفی کا کہنا ہے کہ رواں سال مئی کے بعد ریاست میں حالیہ چند دنوں میں 1300 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مرفی کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھی علامت نہیں ہے۔ انہوں نے امریکی صدر کے کورونا سے متعلق بیان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں اگر کوئی اس بیماری سے نا ڈرنے کا مشورہ دے تو یہ ایک انتہائی غلط بیان ہے۔ مرفی نے امریکی صدر کے بیان کے ہر پہلو کو غلط قرار دیا۔

Tags: امریکہ میں کورونا وائرسڈاکٹر انتھونی فاؤچی
sohail

sohail

Next Post

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامرخان کی بیٹی کا نیا ٹیلنٹ سامنے آ گیا

ن لیگ کے رکن اسمبلی فیصل نیازی نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

آئین اور قانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے، آرمی چیف

چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی سے زیادتی، زیرحراست ملزم کا اعتراف جرم

فواد چوہدری نے ٹک ٹاک سے پابندی ہٹانے کے لیے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In