• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

فواد چوہدری نے ٹک ٹاک سے پابندی ہٹانے کے لیے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

by sohail
اکتوبر 10, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی جیسے فیصلوں سے پاکستان کی ٹیکنالوجی بیٹھ جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں درخواست کی ہے کہ ٹیکنالوجی پر پابندی نہ لگائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر توجہ دی جا رہی ہے، پولیس اہلکاروں کیلئے خصوصی اردو سافٹ ویئر تیار کر رہے ہیں جس  کے ذریعے انہیں مزید آسانی ہو گی۔

حزب اختلاف کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ابو بچاؤ مہم، انتشار پھیلاؤ مہم میں تبدیل ہو گئی ہے، اپوزیشن کا تمام زور اپنے 8 کیسز پر ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ن لیگ استعفوں کا اعلان کرے گی تو زیادہ سے زیادہ 18 لوگ  ہی استعفیٰ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نےالیکشن لڑا اور ہار گئے، آئین کے مطابق آپ 5 سال انتظار کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز اور ان کی تحریک کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں، یہ اس لیے انتظار نہیں کر سکتے کیونکہ یہ جیلوں میں جا رہے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف نے اپنا تمام پیسہ بیٹوں کے نام کیا ہوا ہے انہیں چاہیے کہ کچھ پیسے مریم نواز کے نام بھی کریں۔

انہوں نے کہا کہ  سیالکوٹ صنعت وتجارت کے ساتھ مل کر وزارت سائنس وٹیکنالوجی بہت کام کر رہی ہے، وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے میڈ ان پاکستان کا بہترین پروگرام دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی سے کورونا پر بڑے اچھے طریقے سے قابو پایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی تیاری دنیا میں آخری مراحل میں ہے یہ ایک نئی بیماری ہے اس پر دنیا میں ابھی اتنی ریسرچ نہیں ہوئی اس لیے احتیاط کی ضرورت ہے۔

Tags: پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندیفواد چوہدری
sohail

sohail

Next Post

عالمی سطح پر اپنی شناخت منوانے والی چترال کی کرشما علی کون ہیں؟

آرمینیا، آذربائیجان میں جنگ بندی، ایک گھنٹے کے اندر معاہدہ توڑنے کے الزامات شروع

پولیس کا کورٹ مارشل، سی سی پی او عمر شیخ نے ایک اور تھانیدار گرفتار کرا دیا

وزیراعظم، آرمی چیف کی مولانا عادل کے قتل کی مذمت

سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کے فلائنگ کس کی دھوم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In