• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

آرمینیا، آذربائیجان میں جنگ بندی، ایک گھنٹے کے اندر معاہدہ توڑنے کے الزامات شروع

by sohail
اکتوبر 10, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

آرمینیا اور آذربائیجان میں ناگورنو کاراباخ کے متنازعےعلاقے پر دو ہفتوں سے جاری جھڑپوں کے بعد عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  عارضی صلح کے ایک گھنٹے بعد ہی فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر معاہدہ توڑنے کے الزامات بھی لگائے گئے۔

جنگ بندی سے قبل بھی آرمینیا اور آذربائیجان نے ایک دوسرے پر شہری علاقوں پر بمباری کرنے کے الزامات لگائے تھے۔ جنگ بندی کے مقاصد میں دونوں اطراف قیدیوں کا تبادلہ اور لاشوں کی بازیابی شامل ہے۔

27 ستمبر سے شروع ہونے والے تنازع میں اب تک 300 سے زائد اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جب کہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

ناگورنو کاراباخ آذربائیجان کا حصہ ہے لیکن اس میں آرمینیائی نسل کے افراد کی حکومت ہے، گزشتہ کئی سالوں سے دونوں ممالک اس خطے پر جنگیں بھی لڑ چکے ہیں۔

سویت یونین کا حصہ رہنے والے دونوں ممالک سیزفائر کے بعد بھی ایک دوسرے کو حملوں کا نشانہ بنانے کر الزامات لگا رہے ہیں۔

روس کے شہر ماسکو میں ہونے والے طویل اجلاس کے بعد روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اعلان کیا تھا کہ دونوں ممالک میں مذاکرات کی ابتدا ہو گئی ہے۔

تاہم آرمینین وزیرخارجہ زوہراب کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین میں مذاکرات ہونے مشکل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمینیا صرف یہ چاہتا ہے کہ کاراباخ کو آزاد ریاست تسلیم کیا جائے۔

آذربائیجان کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران آرمینیا پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا۔

ترکی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جنگ بندی آرمینیا کے لیے آخری موقع ہے کہ وہ اپنی افواج متنازعے علاقے سے نکال لے۔

دوسری جانب روس کے آرمینیا کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں، آرمینیا میں روس نے اپنا ملٹری بیس بھی قائم کیا ہے، تاہم روس کے آذربائیجان کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں۔

جنگ بندی کے بعد آرمینیا کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیز فائر کے چند منٹ بعد  آذربائیجان کی جانب سے کاراباخ کے دارالحکومت اسٹپن کیرٹ پر میزائل حملے کیے گئے ہیں جن میں آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

آذربائیجان کے وزارت دفاع کی جانب سے بھی آرمینین افواج پر حملوں کا الزام لگایا گیا۔ جس کی آرمینیا کی جانب سے تردید کر دی گئی۔

Tags: آذربائیجان آرمینیا جنگ
sohail

sohail

Next Post

پولیس کا کورٹ مارشل، سی سی پی او عمر شیخ نے ایک اور تھانیدار گرفتار کرا دیا

وزیراعظم، آرمی چیف کی مولانا عادل کے قتل کی مذمت

سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کے فلائنگ کس کی دھوم

چھوٹے سے ہوٹل میں کام کرنے والی جسینڈا آرڈرن نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کیسے بنیں؟

کورونا وبا کے باعث پاکستان میں نفسیاتی امراض میں اضافہ ہوا، ماہرین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In