• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

وکلاء کی تقریب میں شرکت، سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا

by sohail
اکتوبر 12, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کنونشن سینٹر میں انصاف لائرز فورم کی تقریب میں شرکت پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پنجاب حکومت کے خلاف ایک سول کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ایڈووکیٹ جنرل کنونشن سینٹر میں ہونے والے سیاسی اجتماع میں بیٹھے رہے لیکن عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ایڈووکیٹ جنرل پورے صوبے کا ہوتا ہے یا کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ ہوتا ہے؟

انہوں نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم پاکستان پورے ملک کے وزیراعظم ہوتے ہیں، وہ خود کو کسی جماعت یا گروپ کے ساتھ نہیں جوڑ سکتے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نے پورے ملک سے ووٹ لیا، وہ کسی جماعت کے نہیں پاکستان کے وزیراعظم ہیں، سیاسی جماعت کی تقریب کیلئے سرکاری عمارت کنونشن سینٹرکا استعمال کیسے ہوا؟ اسلام آباد کی انتظامیہ بتائے کیا کنونشن سینٹر میں فیس ادا کی گئی؟

جسٹس قاضی نے کہا کہ کیا وزیراعظم کا معیار اتنا کم ہے وہ خود کو کسی ایک جماعت سے وابستہ کرے؟ کیا کوئی جج بھی کسی سیاسی جماعت کے پینل کا فنکشن جوائن کرسکتا ہے؟ کیا کوئی جج بھی ایسی حرکت کرسکتا ہے، اس پر قانونی معیار کیا ہے؟

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے حامی وکلا کی تقریب میں شرکت پر وزیراعظم کو بھی نوٹس جاری کردیا جب کہ اٹارنی جنرل پاکستان کوبھی معاملے پر معاونت کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

عدالت نے وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل، صدر سپریم کورٹ بار اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی طلب کر لیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ معاملہ ازخود نوٹس کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو بھجوا رہے ہیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ وزیر اعظم ریاست کے وسائل کا غلط استعمال کیوں کر رہے ہیں ؟ یہ معاملہ آئین کی تشریح اور بنیادی حقوق کا ہے۔ بظاہر کنونشن سینٹر میں وزیر اعظم نے ذاتی حیثیت میں شرکت کی۔

جسٹس قاضی فائز نے مزید ریمارکس دیے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پروفیشنل ذمہ داریاں ادا کرنے کے بجائے ایک سیاسی جماعت کی تقریب میں بیٹھا ہے۔

اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل قاسم چوہان نےکہا کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب وکلا کی تقریب کی وجہ سے گئے۔

عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ  پنجاب جنرل قاسم چوہان سے استفسار کیا کہ بتائیں کیا وزیراعظم نے بطور وزیراعظم پروگرام میں شرکت کی؟ آپ بتائیں کیا وزیراعظم اور ایڈووکیٹ جنرل ایسا کرنے کے مجاز تھے؟ آپ جواب دیں تو شاید آپ کی نوکری چلی جائے لیکن قانون نوکری سے بالا ہونا چاہیے۔

عدالت کے استفسار پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ میری تقرری سیاسی طور پر نہیں ہوئی، میں نے تقریب میں شرکت کی، نا ویڈیو دیکھی اس لیے رائے نہیں دے سکتا۔

جسٹس قاضی فائز نے ریمارکس دیے کہ کیا کوئی آئینی عہدیدار ریاست کے وسائل کا غلط استعمال کرسکتا ہے؟ کیا اسلامک ری پبلک آف پاکستان میں ایسا ہوسکتا ہے؟

معزز جج نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کیا کہ آپ اپنی رائے دینے سے گریزاں ہیں، قرآن میں ہے کہ گواہی دو چاہے تمہارے والدین کے خلاف ہی کیوں نا ہو۔

اس پر  قاسم چوہان نے کہاکہ میں صرف پنجاب حکومت کی نمائندگی کر رہا ہوں، وزیراعظم کے بارے میں رائے نہیں دے سکتا۔

عدالت نے مزید کہا کہ بادی النظر میں ایڈووکیٹ جنرل صوبے کے مفاد کے دفاع کے اہل نہیں، عدالت کی رہنمائی کی جائے  کیا وزیراعظم ایسی تقریب میں شرکت کرسکتے تھے؟ کیا وزیراعظم کا حلف اور قانون کی متعلقہ دفعات انہیں ایسے اقدام کی اجازت دیتی ہیں؟ کیا وزیراعظم سرکاری خرچ پر پرائیویٹ تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں؟

عدالت نے  اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

Tags: انصاف لائرز فورمجسٹس قاضی فائز عیسیٰعمران خانوزیراعظم کو سپریم کورٹ کا نوٹس
sohail

sohail

Next Post

وزیراعظم نے عاصم باجوہ کا استعفیٰ منظور کر لیا

شیخ رشید کو مولانا عادل قتل کیس میں شامل تفتیش کیا جائے، سعید غنی

ایک اور بڑی چینی کمپنی امریکہ کی تجارتی جنگ کا ایندھن بن گئی

بھوکا پیاسا رہ کر امریکی صدر کی صحتیابی کی دعا کرنے والا بھارتی انتقال کر گیا

حکومت کا تمام اپوزیشن رہنماؤں کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In