امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جس وقت کورونا وائرس کا شکار ہوئے تو ان کے ایک بھارتی مداح نے برت رکھ کر ان کی صحتیابی کی دعائیں شروع کر دیں۔
تین چار دن سے مسلسل بھوکا پیاسا رہنے کے بعد آخرکار اس کے جسم نے جواب دے دیا اور وہ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے ممطابق یوسا کرشنا راجو امریکی صدر کا بہت بڑا مداح تھا، اس نے اپنے گھر میں ٹرمپ کا ایک 6 فٹ بلند مجسمہ بھی رکھا ہوا تھا، وہ اس کی روزانہ پوجا کیا کرتے تھے۔
یوسا کرشنا کے دوستوں کا کہنا ہے کہو ٹرمپ کے کورونا وائرس کے شکار ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد سے وہ بہت افسردہ تھا اور وہ گزشتہ تین چار دن سے دن رات بھوکے پیاسے رہ کر بس ان کی صحتیابی کے لیے دعا رکتا رہتا تھا۔
تاہم آج اس کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔