• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, جون 11, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

دنیائے کرکٹ کے 5 بہترین وکٹ کیپرز کون ہیں؟

by sohail
اکتوبر 12, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کھیل
0
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

آج آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کو گزرے 482 دن گزر چکے ہیں، یہ تعداد اتنی ہی ہے جتنی بار سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا وکٹ کے پیچھے اسٹمپ آؤٹ ہوئے ہیں۔

اسی ریکارڈ کو یادگار بنانے کے لیے آج دنیائے کرکٹ کے ان 5 وکٹ کیپرز کی بات کرتے ہیں جنہوں نے اسٹمپ کے پیچھے سے سب سے زیادہ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کمارسنگا کارا

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا ورلڈ کپ کے دوران بلے بازوں کو آؤٹ کرنے کے اعتبار سے سب سے پہلے نمبر پر ہیں۔

سنگاکارا نے ورلڈ کپ کے دوران کھیلی جانے والی 36 اننگز میں 54 کھلاڑیوں کو وکٹ کے پیچھے سے پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے ہر اننگز میں 1.5 کی اوسط سے کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر بھیجا۔

سنگاکارا نے اپنے ورلڈکپ کیرئر کا آغاز 2003 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کیا جس میں انہوں نے وکٹ کے پیچھے کھڑے ہو کر 3 کیچ لیے اور ایک اسٹمپ آوٹ کیا۔

یہ ٹورنامنٹ ان کی زندگی کا یادگار ٹورنامنٹ رہا جس کے اختتام پر سنگاکار 17 کھلاڑیوں کو اسٹمپ کرنے والے وکٹ کیپر بننے میں کامیاب رہے۔

بعد میں 2007 کے ورلڈ کپ میں 15 کھلاڑی، 2011 میں 14 اور 2015 میں اپنے کیرئر کے اختتام سے قبل 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ایڈم گلکرسٹ

آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ سنگاکارا کے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ اور ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو اسٹمپ کیا۔

تاہم کیرئر کے دوران سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے حوالے سے ان کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

انہوں نے 2003 میں 10 اننگز میں 21 کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر کی راہ دکھائی۔

گلکرسٹ ایک اننگ میں زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں، اس ریکارڈ میں پاکستانی وکٹ کیپر سرفراز احمد کی شراکت داری بھی ہے۔

2003 میں ہی نیمیبیا کے خلاف وکٹ کے پیچھے کھڑے ہو کر انہوں نے 6 کیچ پکڑے۔

ایم ایس دھونی

بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

2007،2011  اور 2015 میں ورلڈ کپ کے تینوں ایڈیشنز کھیلنے والے ایم ایس دھونی نے 30 مقابلوں میں 32 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کردار ادا کیا۔

انہوں نے ہر اننگ میں 1.6 کی اوسط سے کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر بھیجا۔

2015 کے سیمی فائنل مرحلے سے پہلے کھیلے جانے والے میچوں میں دھونی نے وکٹ کے پیچھے کھڑے ہو کر 15 کیچ پکڑے۔

برینڈن میکلم

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور بلے باز برینڈن میکلم اس ریکارڈ میں ایم ایس دھونی کے شراکت دار ہیں۔

انہوں نے بھی ورلڈ کپ کے دوران 32 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

دھونی ٹورنامنٹ کے سارے میچوں میں وکٹ کیپر کے فرائض سرانجام دیے جب کہ میکلم نے 34 مقابلوں میں سے 25 میں وکٹوں کے پیچھے کھڑے ہوئے۔

انہوں نے ہر اننگ میں 1.28 کی اوسط سے کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر بھیجا۔

مارک باؤچر

ورلڈ کپ اور ون ڈے میچوں میں زیادہ کھلاڑیوں کو اسٹمپ آوٹ کرنے والے مارک بچر فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

جنوبی افریقن بلے باز طویل فارمیٹ کے میچوں میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں سب سے پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

انہوں نے ورلڈ کپ کے دوران 25 اننگز میں 31 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں مدد کی۔

Tags: 5 عظیم وکٹ کیپرایڈم گلکرسٹایم ایس دھونیکمار سنگاکارا
sohail

sohail

Next Post

لڑکیوں کا عالمی دن: ملالہ یوسفزئی سے برطانوی شہزادے اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کا رابطہ

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی صاحبزادی ارا 4 سال تک کس عذاب سے گزریں؟

بجلی مہنگی ہونے کی اصل وجہ کیا ہے؟ قومی اسمبلی کمیٹی کے اجلاس میں انکشافات

گندم، چینی کیوں مہنگی ہوئی؟ کابینہ میں وزیراعظم کو غلط اعدادوشمار پیش کرنے کا انکشاف

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کے اہم انکشافات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In