• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بجلی مہنگی ہونے کی اصل وجہ کیا ہے؟ قومی اسمبلی کمیٹی کے اجلاس میں انکشافات

by sohail
اکتوبر 12, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

قومی اسمبلی کی پاور کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امپورٹڈ کوئلے پر چلنے والے 3 کول پاور پلانٹس کے لیے سالانہ ایک ارب ڈالرز کا کوئلہ امپورٹ کیا جا رہا ہے۔ قرض میں ڈوبا ہوا ملک ساہیوال، پورٹ قاسم اور حب کول پلانٹ کے لیے اتنی بڑی رقم کی درآمدات برداشت کر رہا ہے۔

کوئلے کے پلانٹس، بیماری کی جڑ

کمیٹی کو علی نواز ڈائریکٹر کول پلانٹ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ساہیوال، پورٹ قاسم اور حب کول پاور پلانٹ امپورٹڈ کوئلے پر چل رہے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی سالک حسین نے کمیٹی کو بتایا کہ امپورٹڈ کوئلے پر چلنے والے پاور پلانٹس کے لئے ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کا کوئلہ امپورٹ کیا جا رہا ہے۔

پی پی آئی بی کی طرف سے بتایا گیا کہ امپورٹڈ کوئلے پر چلنے والے پلانٹس میں 20 فیصد کوئلہ استعمال کرنے کی صلاحیت ہے۔ لوکل کوئلے کی عدم دستیابی کی وجہ سے 20 فیصد بھی استعمال نہیں کیا جا رہا ہے۔

سائنسدانوں نے رات کو مفت بجلی فراہم کرنے والا نیا اینٹی سولر پینل تیار کر لیا

نیوزی لینڈ میں طویل فاصلے تک وائرلیس بجلی مہیا کرنے کی تیاریاں شروع

آئی پی پیز سے معاہدہ ہو گیا، بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، عمران خان

 پی پی آئی بی کی طرف سے مزید بتایا گیا کہ انڈونیشیا، آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ سے کوئلہ منگوایا جا رہا ہے۔ چیئرمین کمیٹی چوہدری سالک حسین نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ میٹنگ میں کمیٹی کو بتایا گیا کہ تھرکول کو ٹرانسپورٹ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے سابق سیکرٹری نے بتایا تھا کہ تھرکوئلہ استعمال نہیں ہو سکتا جس پر رکن کمیٹی شازیہ مری نے کہا کہ تھر کے کوئلے کے حوالے سے غلط افواہوں کی وجہ مائننگ میں تاخیر ہوئی۔

پاور ڈویژن حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ تھر کول سے ٹرین کا کوئی سسٹم موجود نہیں۔

سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ بہتر یہ ہے کہ پلانٹ ہی تھر میں لگایا جائے۔ رکن کمیٹی لال چند نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی بات ہے کی کراچی میں لائنوں کے ذریعے نہیں، ٹینکروں کے ذریعے پہنچ سکتا ہے۔

اس پر سیکرٹری پاور نے کہا کہ تھر کوئلے کا صرف ٹرانسپورٹیشن کا مسئلہ ہے۔ رکن کمیٹی شازیہ مری نے کہا کہ تھر کے کوئلے کا کوئی ایشو نہیں ہے۔

پی پی آئی بی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ لکی پاور پلانٹ مکمل تھر کے کوئلے پر چلے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ صدیق سنز کو بھی لوکل کوئلے پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

شازیہ مری، عمر ایوب کے درمیان تلخ کلامی

قومی اسمبلی پاور کمیٹی میں رکن کمیٹی شازیہ مری اوروفاقی وزیر عمر ایوب کے درمیان نوک جھونک ہوتی رہی۔

وزیر توانائی کی تنقید پر شازیہ مری سیخ پا ہوگئیں، ان کے رویہ پر رکن کمیٹی سیف الرحمان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ طریقہ ہے تو پھر کوئی بات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیرتوانائی کو بات کرنے کی اجازت تو دی جائے۔

شازیہ مری نے کہا کہ ہم یہاں کمیٹی میں کسی پارٹی کے نہیں، عوام کی نمائندگی کے لیے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے عمر ایوب سے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہیسکو کا رویہ بدترین رہا۔ ہیسکو کے ٹرانسفارمرز کیوں نہیں ملے، اس کا جواب دیں۔

وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے، حکومت سندھ نے تعاون نہیں کیا۔جو فیڈرز بند رہے وہاں پانی کھڑا رہا۔ لو لائن ایریاز میں سندھ حکومت نے پانی نکالنے میں مدد نہیں دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب سندھ حکومت تعاون نہیں کرے گی ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

پیپلز پارٹی کی ایم این اے شازیہ مری نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں ہمیں صورتحال کا پتا ہے۔ پانی نکالنے کے لیے مشین کو بجلی درکار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں دو ہفتے ان علاقوں میں رہی ہوں۔ میں نے وہاں دیکھا ہے کہ لوگوں نے کون کون سی مشکلات برداشت کی ہیں۔

وفاقی وزیر عمر ایوب نے پیپلز پارٹی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی کرپشن سے بیڑہ غرق ہوا ہے۔ سندھ حکومت نے کرپشن کی، پیسے کھائے گئے۔ عمر ایوب نے  اپنی بات کی تصدیق کے لیے کہا کہ یہاں کمیٹی میں سندھ کے ممبرز بیٹھے ہیں یہ بات ان سے پوچھی جا سکتی ہے۔

رکن کمیٹی شازیہ مری نے کہا کہ میں بھی الیکشن لڑ کے آئی ہوں۔ رکن کمیٹی زاہد اکرم درانی نے کہا کہ شازیہ مری اپنے حلقہ کی بات کر رہی ہیں۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ درانی صاحب، شازیہ مری کا حلقہ بھی سندھ میں ہے۔

کے الیکٹرک زیر بحث

رکن کمیٹی سیف الرحمن نے کہا کہ کے الیکڑک کو بلائیں وگرنہ ہمارے منہ سے غیر پارلیمانی الفاظ نکلیں گے۔ کراچی سے سندھ کا پیسہ لوٹ کر لے گئے ہیں۔ کراچی الیکٹرک والوں کو بلوائیں، یہ بوجھ کسی اور نے ڈالا ہے، ہمیں معلوم ہے۔

لائن لاسز کا مسئلہ

سیکرٹری پاوراور وزیر پاور نے کیپسٹی چارجز کو مہنگی بجلی کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ حکومتوں نے کیپسٹی ادائیگی کے غلط معاہدے کیے تھے جس کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 ایم این اے شاہد احمد نے کہا کہ ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک بزرگ شخص سات آٹھ ہزار روپے بل آنے پر رو رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک میں بجلی کے لائن لاسز7-8 جبکہ پاکستان میں 20 فیصد سے زائد ہیں۔ میرے ضلع کرک میں لائن لاسز70-80 فیصد ہیں۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے وبال جان بن گئے ہیں۔ ماضی کے معاہدوں کی وجہ سے ملک کا نقصان ہورہا ہے۔ رکن اسمبلی شاہد احمد نے مطالبہ کیا کہ بجلی کمپنیوں کے نقصانات کے معاملے پر خصوصی کمیٹی بنائی جائے۔

وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹس کی وجہ سے بجلی بل زیادہ آ رہے ہیں۔ سابقہ حکومتوں کے غلط معاہدوں کی وجہ سے کیپسٹی پیمنٹس کررہے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ لوگوں کو بلیم گیم نہیں سہولتیں چاہئیں۔ ہم ابھی تک بیانات سن رہے مگر اب ایکشن چاہئے۔

وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ حکومت بجلی کمپنیوں کو دو اقسام میں تقسیم کرنے جارہی ہے۔ اچھی کمپنیوں اور خراب کارکردگی والی کمپنیوں کو الگ الگ کر رہے ہیں۔ سسٹم بیٹھ چکا ہے اور بجلی کی ڈیمانڈ زیادہ آ رہی ہے۔ میٹر ریڈنگ اور لائن کلیئرنس کو آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں۔ پیسکو کے 100 ارب روپے کے واجبات تین سال سے بھی پرانے ہیں۔

وفاقی وزیر عمر ایوب نے ٹرانسمیشن، جنریشن، سرکولر ڈیٹ، مینجمنٹ پلان پر مکمل بریفنگ دینے کی اجازت مانگ لی۔

Tags: بجلی مہنگی ہونے کی اصل وجہکوئلے کے پلانٹسکیپسٹی چارجز
sohail

sohail

Next Post

گندم، چینی کیوں مہنگی ہوئی؟ کابینہ میں وزیراعظم کو غلط اعدادوشمار پیش کرنے کا انکشاف

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کے اہم انکشافات

فیس بک پر انتقال کر جانے والوں کے کتنے اکاؤنٹس موجود ہیں؟

حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی کیس، عدالت کا نادرا پر اظہار برہمی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو کمرہ عدالت میں طلب کر لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In