• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 31, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

گندم، چینی کیوں مہنگی ہوئی؟ کابینہ میں وزیراعظم کو غلط اعدادوشمار پیش کرنے کا انکشاف

by sohail
اکتوبر 12, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کابینہ اجلاس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ عمران خان اور وزیروں کو گندم پرغلط اعدادوشمار پیش کیے گئے تھے جس کی وجہ سے بحران پیدا ہوا۔

ذرائع کے مطابق گندم کی پیداوار اور متوقع کمی کے متعلق غلط فگرز پیش کیے گئے۔غلط بریفنگ دے کر حکومت سے غلط فیصلے کرائے گئے۔

مزید انکشاف ہوا ہے کہ گندم منگوانے میں بھی جان بوجھ کر تاخیر کی گئی جس سے بحران مزید گہرا ہوا۔

ذرائع کے مطابق گندم، کپاس اور چینی کے معاملے میں بھی بحران کی وجوہات اسی قسم کی تھی، غلط فیصلوں کے باعث تینوں اہم فصلوں کی پیداوار بری طرح گر گئی۔

کپاس کی پیداوار بارشوں سے متاثر ہوئی

پاکستان کو پہلے ہی ہر سال کپاس امپورٹ کرنا پڑتی ہے، اس سال بارشوں کی وجہ سے کپاس کی پیداوار میں مزید کمی کا امکان ہے۔ کپاس کے لیے جو ٹارگٹ رکھا گیا تھا وہ پورا نہیں ہو سکے گا۔

 کابینہ اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس سال کپاس کی 10 لاکھ گانٹھیں کم ہوں گی۔ سندھ میں 5 لاکھ کاٹن بیلز کم پیدا ہوں گی۔

کابینہ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیروں نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں گندم پر غلط انفارمیشن دی گئیں۔

اسد عمر نے اپنی حکومت کو چارج شیٹ کر دیا

وفاقی وزیر اسد عمر نے کابینہ اجلاس میں اپنی ہی حکومت کو چارج شیٹ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے مہنگائی کا ذمہ دار اپنی ہی حکومت کو قرار دے دیا۔

اسد عمر نے کابینہ اجلاس میں اپنی ہی حکومت کی  دو بڑی غلطیاں گنوا دیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم حکومت میں آئے چینی کی قیت 55 روپے اور آج 96 روپے ہو چکی ہے۔

اسد عمرنے کابینہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عام آدمی پر مہنگائی کا بڑا بوجھ ڈال دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی قمیت میں 53 فیصد مہنگائی ہمارے دور میں ہوئی۔

وفاقی وزیر خوراک فخر امام نے کابینہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 18 لاکھ ٹن گندم کم پیدا ہوئی، حکومت کو کمی پورا کرنے کے لیے امپورٹ کرنی پڑی۔

ذرائع کے مطابق فخر امام  نے بتایا کہ گندم اب روس سے منگوائی جا رہی ہے۔ روس سے 20 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم منگوائی جارہی ہے۔ اگلی فصل بہتر لینی ہے تو کسانوں کو بہتر قیمت دینی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ابھی سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا جائے۔

Tags: اسد عمرعمران خانکابینہ اجلاس کی اندرونی کہانیگندم، چینی مہنگائیوفاقی کابینہ کا اجلاس
sohail

sohail

Next Post

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کے اہم انکشافات

فیس بک پر انتقال کر جانے والوں کے کتنے اکاؤنٹس موجود ہیں؟

حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی کیس، عدالت کا نادرا پر اظہار برہمی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو کمرہ عدالت میں طلب کر لیا

کراچی کی بجلی ممبئی سے چلائی جا رہی ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In