• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی صاحبزادی ارا 4 سال تک کس عذاب سے گزریں؟

by sohail
اکتوبر 12, 2020
in انتخاب, انٹرٹینمنٹ, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کے معروف اداکار و ہدایتکار عامر خان کی صاحبزادی ارا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 4 سال تک ڈپریشن جیسی بیماری کا شکار رہ چکی ہیں۔

ذہنی صحت کے عالمی دن کے حوالے سے ارا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ڈپریشن کے خلاف جنگ میں اپنی جدوجہد کے بارے میں بتایا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ارا کا کہنا تھا کہ میں چار سال تک ڈپریشن جیسے مرض کا سامنا کر چکی ہوں اور کئی ڈاکٹرز سے علاج بھی کرا چکی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں شروع سے ہی ذہنی امراض کے شکار افراد کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھی لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ مجھے کیا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان امراض کے خلاف ایک سفر کا آغاز کرنا چاہیے اور مجھے امید ہے کہ ہم نا صرف ایک دوسرے کو بلکہ ان امراض کو اچھی طرح سمجھنے کے قابل ہو جائیں گے۔

اراخان عامر خان کی پہلی بیوی رینا دت کی بیٹی ہیں، اُن کا ایک سگا بھائی جنید خان بھی ہے جبکہ اداکار کی دوسری اہلیہ کرن راؤ سے اُن کا ایک بیٹا ہے جس کا نام آزاد ہے۔

https://www.instagram.com/p/CGK5pCuAqdG

اداکارہ کنگنا راونات نے بھی عائرہ خان کی ویڈیو کا اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شیئر کیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ مجھے 16 سال کی عمر میں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس دوران میں نے اپنی ایک بہن کا بھی خیال رکھا جسے تیزاب سے جلا دیا گیا تھا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ڈپریشن کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں، ایک بڑی وجہ بچوں کے ماں باپ میں علیحدگی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روایتی خاندانی نظام ایک اہم ضرورت ہے۔

Tags: ارا خانڈپریشنعامر خان
sohail

sohail

Next Post

بجلی مہنگی ہونے کی اصل وجہ کیا ہے؟ قومی اسمبلی کمیٹی کے اجلاس میں انکشافات

گندم، چینی کیوں مہنگی ہوئی؟ کابینہ میں وزیراعظم کو غلط اعدادوشمار پیش کرنے کا انکشاف

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کے اہم انکشافات

فیس بک پر انتقال کر جانے والوں کے کتنے اکاؤنٹس موجود ہیں؟

حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی کیس، عدالت کا نادرا پر اظہار برہمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In