• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

عامر خان، سلمان خان سمیت کئی بھارتی اداکاروں نے چینلز اور اینکرز کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

by sohail
اکتوبر 12, 2020
in انتخاب, انٹرٹینمنٹ, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

عامر خان، سلمان خان اور اجے دیوگن سمیت بالی ووڈ کے کئی معروف اداکاروں نے بھارت کے دو نیوز چینلز اور ان کے اینکرز کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

مختلف اداروں اور ہدایتکاروں کی جانب سے ری پبلک ٹی وی کے پرناب گوسوامی اور پردیپ بھاندری جب کہ ٹائمز ناؤ کے راہول شیو شنکر اور نویکا کمار پر مقدمہ دہلی ہائی کورٹ میں دائر کیا گیا ہے۔ 

اداکار و ہدایتکار عامر خان، سلمان خان، اجے دیوگن، انیل کپور، فرحان اختر، کبیر خان اور کئی دوسرے شوبز ستاروں نے دو ٹی وی چینلز کے خلاف ہتک آمیز اور توہین آمیز تبصرے کرنے پر مقدمہ دائر کیا ہے۔

درخواست دائر کرنے والوں میں پروڈیوسرز گلڈ آف انڈیا، دی سین اینڈ ٹی وی آرٹسٹ ایسوسی ایشن، انڈین فلم اینڈ ٹی وی پروڈیوسر کونسل اور اسکرین رائٹر ایسوسی ایشن شامل ہیں۔

مقدمے میں بالی ووڈ ستاروں کا میڈیا ٹرائل کرنے، ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے اور میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ کو پورا نا کرنے جیسے الزامات شامل کیے گئے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ٹی وی چینلز کی جانب سے کی جانے والی کوریج میں بالی ووڈ کے لیے گندگی، منشیات کا اڈہ اور غلاظت جیسے الفاظ استعمال کیے گئے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز اداکاروں اور ہدایکاروں کے بارے میں نشر کیا گیا مواد واپس لے اور متعلقہ افراد سے معافی مانگے۔

یاد رہے کہ 14 جون کو اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد بالی ووڈ کے کئی اداکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

بالی ووڈ میں اقربا پروری کو سشانت سنگھ کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا رہا۔

سشانت سنگھ کے مداحوں نے اسٹار کڈز کو مواقع دینے اور اصل ٹیلنٹ کی قدر نا کیے جانے کے خلاف باقاعدہ مہم کا آغاز کیا گیا۔

Tags: اجے دیوگنبالی ووڈبھارتی فلم انڈسٹریسلمان خانعامر خان
sohail

sohail

Next Post

موٹروے ریپ کیس کا مرکزی ملزم عابد فیصل آباد سے گرفتار

دنیائے کرکٹ کے 5 بہترین وکٹ کیپرز کون ہیں؟

لڑکیوں کا عالمی دن: ملالہ یوسفزئی سے برطانوی شہزادے اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کا رابطہ

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی صاحبزادی ارا 4 سال تک کس عذاب سے گزریں؟

بجلی مہنگی ہونے کی اصل وجہ کیا ہے؟ قومی اسمبلی کمیٹی کے اجلاس میں انکشافات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In